ویزوں کے اجرا پر حسین حقانی کا بیان ریاستی اداروں کے مؤقف کی تائید ہے آئی ایس پی آر

حسین حقانی نے اپنے آرٹیکل میں اعتراف کیا تھا کہ حکومتی رضامندی سے سی آئی اے نے پاکستان میں کارروائیاں کیں


ویب ڈیسک March 29, 2017
حسین حقانی نے اپنے آرٹیکل میں اعتراف کیا تھا کہ حکومتی رضامندی سے سی آئی اے نے پاکستان میں کارروائیاں کیں، فوٹو؛ فائل



ترجمان پاک فوج نے حسین حقانی کے واشنگٹن پوسٹ میں آرٹیکل پر اپنے رد عمل کے اظہار میں اسے پاکستانی ریاستی اداروں کے مؤقف کی تائید قرار دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: امریکا نے پاکستان میں حکومتی رضا مندی سے کارروائیاں کیں، حسین حقانی



ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے مضمون پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ ویزوں کے اجرا کے معاملے پر حسین حقانی کا بیان پاکستانی ریاستی اداروں کے مؤقف کی تائید کرتا ہے اور ویزوں کے اجرا میں حسین حقانی کے کردار کے حوالے سے تحفظات کی تصدیق ہوگئی ہے۔




اس خبر کو بھی پڑھیں: ایبٹ آباد آپریشن کرنے والے ویزا لے کر نہیں آئے تھے،یوسف رضا گیلانی



واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے دورِ حکومت میں امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے واشنگٹن پوسٹ میں اپنے آرٹیکل میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے سی آئی اے اہلکاروں کی پاکستان میں تعیناتی کے لیے اس وقت کی سویلین حکومت سے بات چیت کی اور حکومتی رضامندی سے سی آئی اے نے پاکستان میں کارروائیاں کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔