مسلم لیگ ن کی پالیسیاں وفاق کے لیے خطرہ ہیں بلاول بھٹو زرداری

نوازشریف پنجاب کے مخصوص حلقوں کوخوش رکھنےکی کوشش کرتے ہیں، چیرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک March 29, 2017
نوازشریف پنجاب کے مخصوص حلقوں کوخوش رکھنےکی کوشش کرتے ہیں، چیرمین پیپلزپارٹی، فوٹو؛ فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسیاں وفاق کیلیے خطرہ ہیں لیکن ہم انہیں چند نشستوں کے لیے وفاق کونقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز حکومت کی جانب سے مخصوص علاقوں کے لیے 37 ارب کے97 گیس منصوبے منظورکیے گئے ہیں جو وفاق پرکلہاڑی چلانے اورصوبوں میں پھوٹ ڈالنےکے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق کے نئے گیس منصوبوں کوغیر قانونی قرار دینا درست ہے جب کہ سندھ کی ادائیگی کے باوجود عمرکوٹ کو تاحال گیس فراہم نہیں کی گئی اور وفاقی حکومت سندھ میں گیس فراہمی کی درخواستیں مسترد کرتی رہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سیاسی حکمت عملی پاناما لیکس فیصلے کے بعد عیاں کریں گے

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوازشریف پنجاب کے مخصوص حلقوں کوخوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور لسانی نعرے لگانے والے صوبوں کے اتحاد کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسیاں وفاق کے لیے خطرہ ہیں، ہم (ن) لیگ کو چند نشستوں کے لیے وفاق کونقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں