سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں تمام عدالتوں میں کام معطل

پاکستان بارکونسل کی اپیل پر وکلاء کیسوں میں پیش نہیں ہوئے،احتجاجی مظاہرے


Numainda Express January 15, 2013
نوابشاہ میں بھی عدالتی کام معطل کر کے وکلاء نے احتجاج کیا اور سانحہ کوئٹہ کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں حیدرآباد اور دیگر شہروں میں عدالتوں میں کام معطل رہا۔

پاکستان بارکونسل کی اپیل پر حیدرآباد سندھ ہائی کورٹ اور اس کی ماتحت 30 عدالتوں میں عدالتی کاروائیاں معطل رہیں، وکلاء کسی بھی کیس کی سماعت کے لیے پیش نہیں ہو ئے،انھوں مطالبہ کیا کہ سانحہ کوئٹہ کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

نوابشاہ میں بھی عدالتی کام معطل کر کے وکلاء نے احتجاج کیا اور سانحہ کوئٹہ کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ سانگھڑ میں بھی وکلاء نے عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کیا اور عدالتی کام معطل رہا۔اسکے علائوہ میرپور خاص، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو آدم،میرپور بٹھورو، سنجھورو،تلہار،اور دیگر شہروں میں بھی وکلاء نے عدالتی کاموں کا بائیکاٹ کرکے احجاجی مظاہرے کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں