سیاست کرنے والے ڈاکٹروں سے جنگ کروں گا شہبازشریف

انسانی خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا تقریب سے خطاب


ویب ڈیسک March 29, 2017
انسانی خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا تقریب سے خطاب، فوٹو؛ فائل

KHANEWAL: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انسانوں کی خدمت کرنے والے ڈاکٹروں کے پیروں کو ہاتھ لگاؤں گا جب کہ سیاست کرنے والے ڈاکٹروں سے جنگ کروں گا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت شعبہ صحت کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ ہم نے مستحق بچوں کےعلاج پر ایک ارب خرچ کیے ہیں کیوں کہ عوام کا حق ہے کہ ان کی خدمت ہو، دوا ملے، اسپتال میں صاف بستر ملیں جس سے بیماری نہ پھیلے، لوگوں کو اس بات سے کوئی غرض نہیں کون سا اسپتال دوا دے رہا ہے انہیں اچھی دوا اور اچھے علاج سے غرض ہے اور یہی یہ ہمارا مشن ہے، اب ہم نئے اسپتال کی جگہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کریں گے اور غریبوں کے مفت علاج کے لیے اس ماڈل کو آگے بڑھائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :آئندہ انتخابات میں سیاسی حریفوں کا مکمل صفایا کردیں گے

شہبازشریف نے کہا کہ انسانی خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انسانوں کی خدمت کرنے والے ڈاکٹروں کے پیروں کو ہاتھ لگاؤں گا جب کہ سیاست کرنے والے ڈاکٹروں سے جنگ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے بجٹ سے رقم دیتی ہے جو دکھی انسانیت پر لگتی ہے اور حکومت ہڑتال والوں کو بھی بجٹ دیتی ہے، ڈاکٹر بھائیوں، بہنوں، سینئرز اور جونیئرزسے دردمندی سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک میں ہیلتھ کیئر کا نظام بدل دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کا پروپیگنڈا سمجھ سے بالا ترہے، قوم دکھی ہے ان کے زخموں پر مل کر مرہم رکھنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔