ڈاکوئوں سے بچنے کی کوشش ٹریلر نے نوجوان کو کچل دیا

بچہ شدید زخمی،قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی مسافروں سے لوٹ مار، ایک ملزم گرفتار


Nama Nigar January 15, 2013
جائے وقوعہ پر موٹر وے پولیس پہنچی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے لگے۔ فوٹو: فائل

بھٹ شاہ نیشنل ہائی وے پر مسلح افراد کی لوٹ مار، مسافروں کا احتجاج، تیز رفتار کوچ موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی۔

ایک شخص جاں بحق، پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ ایک ڈاکو گرفتار ، دیگر فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھٹ شاہ قومی شاہراہ پر گاڑیوں کور وک کر مسافروں سے لوٹ مار کے دو ران مسلح افراد نے ایک ٹریلر کو روکنے کی کوشش کی جس پر وہ فرار ہونے لگا اور سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو کچل دیا۔

جس کے نتیجے میں نوجوان مختار ابڑو جاں بحق، اور ایک بچہ زخمی ہوگیا لیکن اسی دوران مسلح افراد مسافروں کو لوٹٹے رہے، جائے وقوعہ پر موٹر وے پولیس پہنچی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے لگے، ایک ڈاکو دینو رند کو پستول سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر ٹریفک جام ہونے کے باعث فرار ہوگئے، گرفتار ڈاکو کو بھٹ شاہ پولیس کے سپرد کر دیا گیا ، جس سے تفتیش کے بعد پولیس مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے، ادھر نوجوان کی لاش ہالا کے قریب منصورہ میں ورثا کے حوالے کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں