شردھا اور سدھانت کا بالی ووڈ میں منفرد اعزاز

شردھا فلم ’’حسینہ‘‘ میں حسینہ پارکر اور ان کے حقیقی بھائی سدھانت فلم میں داؤد ابراہیم کا کردار نبھا رہے ہیں


ویب ڈیسک March 29, 2017
شردھا فلم ’’حسینہ‘‘ میں حسینہ پارکر اور ان کے حقیقی بھائی سدھانت فلم میں داؤد ابراہیم کا کردار نبھا رہے ہیں، فوٹو؛ فائل

لاہور: شردھا کپور اوران کے بھائی سدھانت کپور حقیقی بہن بھائی ہوتے ہوئے کسی بھی بھارتی فلم میں ایک ساتھ اسی رشتے کا کردار نبھانے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے۔

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اور اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے انتھک محنت کررہی ہیں لیکن اب شردھا اور ان کے بھائی نے ایک ساتھ حقیقی رشتے کے کردار میں اپنا نام پہلے بھارتی اداکاروں کی فہرست میں درج کرالیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:شردھا کپور نے برقعہ اوڑھ لیا

شردھا کپور فلم ''حسینہ'' میں حسینہ پارکر اور ان کے بھائی سدھانت کپور داؤد ابراہیم کا کردار نبھا رہے ہیں جب کہ دونوں حقیقی بہن بھائی بھارتی انڈسٹری میں تاریخ رقم کرتے ہوئے فلم میں بھی بہن بھائی کا کردار نبھانے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ شردھا کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تشہیری پوسٹر جاری کیا ہے جس میں وہ حسینہ پارکر کے بالکل منفرد انداز میں ہیں اور سدھانت کپور کو داؤد ابراہیم کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ مداحوں کی جانب سے دونوں بہن بھائیوں کی جھلک کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:داؤد ابراہیم کی فیملی نے شردھا کو پریشان کردیا



واضح رہے کہ ہدایتکار اپوروا لاکھیا کی فلم''حسینہ''رواں سال 14 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔