ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کی عدالت میں حاضری کیلیے اشتہار جاری
اشتہار اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر جاری کیا گیا
پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر كے كیس میں ایم كیو ایم كے بانی قائد الطاف حسین كی عدالت حاضری كے لیے اشتہار جاری كردیا گیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی كی عدالت كے جج سہیل اكرام نے اشتہار جاری کرنے کے احكامات دیئے۔ الطاف حسین كے وارنٹ گرفتاری كی عدم تعمیل پر عدالت حاضری كے لیے اشتہار جاری كیا گیا۔ اشتہار كے متن كے مطابق ملزم فرار ہو گیا ہے یا وارنٹ كی تعمیل سے گریز كے لیے اپنے آپ كو روپوش كر لیا ہے، ملزم كے خلاف اسلام آباد كے تھانہ سیكرٹریٹ، كوہسار اور بارہ كہو میں مقدمات درج ہیں۔
عدالت طلبی كے اشتہار پر الطاف حسین كا کراچی کے علاقے عزیز آباد نائن زیرو كا ایڈریس درج ہے، ایم كیوایم كے بانی قائد كو 30 دنوں میں مقدمات كا سامنا كرنے كے لیے عدالت كے سامنے پیش ہونے كا حكم دیا گیا ہے۔