برطانیہ میں پروگرام بہت کامیاب رہےگلوکارفاخر

پاپ اورکلاسیکی موسیقی پرمبنی نئی آئٹم بھی تیارکی ہے جوبرطانیہ میں تو بہت پسند کی گئی۔

برطانیہ میں پاکستانی اورہندوستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد پروگراموں میںشریک ہوئی، فاخر فوٹو : فائل

گلوکار فاخر برطانیہ میں کامیاب میوزک کنسرٹس کرنے کے بعدلاہور، کراچی اوراسلام آباد میں منعقدہ میوزک پروگراموں میں مصروف ہوگئے۔


ایک ملاقات کے دوران انھوں نے ''نمایندہ ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ البم سے زیادہ توجہ ان دنوں میوزک کنسرٹس پرمرکوز ہے۔ برطانیہ میں ہونےوالے پروگرام بہت کامیاب رہے ۔ اس موقع پرپاکستانی اورہندوستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد پروگراموں میںشریک ہوئی اورانھوں نے فرمائش کرتے ہوئے میرے مقبول گیت سنے۔

انھوں نے کہاکہ مقررہ شیڈول کے مطابق میں دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان پہنچاتوپہلے کراچی میں ایک کنسرٹ کیا اور اس کے بعد لاہور اور اسلام آباد میں منعقدہ پروگراموں میں پرفارم کرنا ہے۔ اس کے لیے میں نے کچھ نئے گیت بھی تیارکیے ہیں جو کنسرٹس میں پرفارم کرونگا اس کے علاوہ لوگوں کو انٹرٹین کرنے کے لیے ایک منفرد انداز میں پاپ اورکلاسیکی موسیقی پرمبنی نئی آئٹم بھی تیارکی ہے جوبرطانیہ میں تو بہت پسند کی گئی تھی اور مجھے امید ہے کہ یہاں بھی لوگ اسے پسند کرینگے۔
Load Next Story