کراچی میں چینی انجینئر منیجر پر حملے کے الزام میں گرفتار

پولیس نے انجینئر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے لانڈھی جیل بھیج دیا۔


ویب ڈیسک March 30, 2017
چینی انجینئر کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حتمی چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا، پولیس۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز اسکرین گریپ

چینی انجینئر نے نوکری سے برطرف کرنے پر چینی منیجر کو چاقووں کے وار کر کے شدید زخمی کردیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی انجینئر وائی فیان کو پولیس نے منیجر کو چاقووں کے وار سے زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا جب کہ گزری پولیس نے ملزم کو لانڈھی جیل منتقل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی چینی منیجر کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حتمی چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی انجینئر وائی فیان اور منیجر کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا جس کی بنا پر منیجر نے اسے ڈی پورٹ کردیا تھا اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وائی فیان بورڈنگ کرانے کے باوجود اداروں کو گمراہ کر کے ایئرپورٹ سے فرار ہوا جسے حساس اداروں نے ملیر میں روکا اور پوچھ گچھ کے بعد گھر روانہ کردیا اور گھر پہنچتے ہی وائی فیان نے منیجر پر چاقو سے حملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ چینی منیجر کے جسم پر 5 سے 6 گہرے زخم آئے ہیں جب کہ واقعے کے بعد پولیس نے ملزم چینی انجینئر کو حراست میں لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں