ریلوے کا بیڑہ غرق کرنے میں این ایل سی کا ہاتھ ہے بلور

خوردبرد پر1300ملازمین نکالے، صدر مداخلت نہ کرتے تو ریلوے بند ہوچکی ہوتی

خوردبرد پر1300ملازمین نکالے، صدر مداخلت نہ کرتے تو ریلوے بند ہوچکی ہوتی، فوٹو فائل

AMSTERDAM:
وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ ریلوے کا بیڑہ غرق کرنے میں نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کا بڑا ہاتھ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے غلام بلور کا کہنا تھا کہ ریلوے پہلے 68فیصد کارگواٹھاتی تھی مگر اب صرف 28 فیصد رہ گیا ہے۔


وزارت دفاع ریلوے کی ڈیفالٹر ہے جبکہ کئی شہروں میں ریلوے کی زمین فوج کے پاس ہے۔ بلور نے بتایا کہ پونے آٹھ ارب روپے کی خورد برد پر 1300 سے زائد ملازمین برطرف کیے،دو سال قبل صدر مداخلت نہ کرتے تو ریلوے ایک سال پہلے بند ہو چکی ہوتی۔
Load Next Story