بھارت ہمارے ڈرامے جیسا معیار نہیں پیش کر سکا نسیم وکی
فنکار معیار پر توجہ دیں،کیرئیر میں کبھی غلط یا غیرموزوں ڈائیلاگ نہیں بولا
اسٹیج و ٹی وی کے اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ بھارت ہمارے ٹی وی اور تھیٹر ڈرامے جیسے معیار نہیں پیش کرسکا۔
ایک انٹرویو میں نسیم وکی نے کہا کہ ہمارا ڈرامہ اپنی ڈگر سے ہٹ گیا تھا لیکن اب سنجیدہ لوگوں کی کوششوں سے اصل ڈگر پر واپس آرہا ہے' میں نے اپنے کیرئیر میں کبھی ولگر جملہ نہیں بولا اور مجھے اس پر فخر ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ ٹی وی اور اسٹیج پر کام کرنے والوں کو چاہیے کہ تعداد پر توجہ نہ دیں بلکہ معیار کو اپنانے کی روایت ڈالی جائے۔ انھوں نے کہا کہ انڈین پروگراموں میں بھی کام کیا لیکن جو مزا اپنے وطن میں کام کرنے کا ہے وہ کہیں اور نہیں۔ اگرچہ بھارتی فلم انڈسٹری اور ٹی وی کا شعبہ بہت بڑا ہے لیکن معیار میں وہ ہمارے ٹی وی اور تھیٹر ڈرامے جیسا معیار نہیں دے سکا۔