صلاح الدین محسود آئی جی خیبرپختونخوا تعینات

وزیراعظم نے صلاح الدین محسود کی تقرری کی منظوری دے دی ہے


ویب ڈیسک March 30, 2017
وزیراعظم نے صلاح الدین محسود کی تقرری کی منظوری دے دی ہے . فوٹو : فائل

وزیراعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد صلاح الدین محسود انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا تعینات ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے پولیس انسپکٹر جنرل کی تعیناتی کے لئے چند نام وزیراعظم کو ارسال کئے تھے جس کے بعد وزیراعظم نے صلاح الدین محسود کو آئی جی خیبرپختونخوا کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق صلاح الدین محسود کو حال ہی میں گریڈ 21 میں ترقی دی گئی تھی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں :آئی جی خیبر پختونخوا ناصردرانی کی ریٹائرمنٹ پر دل افسردہ ہے

واضح رہے کہ آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان درانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے صلاح الدین محسود کا نام پینل میں بھیجا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔