افغانستان میں جھڑپیں 4 طالبان کمانڈروں سمیت 93 شدت پسند ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے صوبہ ہلمند، فراہ اور ننگرہار میں کارروائیاں کیں، افغان کمانڈر


INP March 30, 2017
جرمنی میں افغان اور امریکی فورسز پر حملوں میں ملوث طالبان جنگجو کو گرفتارکرلیا گیا،حکام۔ فوٹو: فائل

افغان سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائیوں اور جھڑپوں کے دوران 4 طالبان کمانڈروں سمیت 93 شدت پسند ہلاک اور 79 زخمی ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے 8 موٹر سائیکل اور 5 ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند میں فضائی کارروائی میں 4 طالبان کمانڈروں سمیت45 طالبان جنگجو ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔ دوسی جانب وزرات دفاع کے حکام کے مطابق کارروائی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لشکر گاہ شہر میں کی گئی ۔صوبہ فراہ کے ضلع بالا بولک میں افغان سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 45طالبان جنگجو ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوگئے۔

فوجی کمانڈر عبدالجلال جلال نے بتایا ہے کہ ضلع بالا بولک میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کیاگیا تھا۔ اس دوران2افغان فوجی بھی ہلاک اور7دیگر زخمی ہوگئے جبکہ افغان اسپیشل فورسز نے مشرقی صوبہ ننگرہار میںداعش کے خلاف ایک آپریشن کے دوران 3 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ آپریشن ضلع کھیوا میں کیا گیا۔

دوسری جانب جرمنی میں افغان اور امریکی فورسز پر حملوں میں ملوث طالبان جنگجو کو گرفتار کرلیا گیا تاہم مقامی میڈیا کے مطابق طالبان جنگجو کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے جسے گزشتہ ہفتے باوریا کے علاقے سے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ 30 سالہ عبداللہ افغان اور امریکی فورسز کے قافلے پر حملے میں ملوث تھا جس میں 16 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں