بھارت میں ہندو انتہا پسندی مسلمانوں کا جینا مزید دشوار ہو گیا

اتر پردیش اور جھاڑ کھنڈ کے بعد ہریانہ میں بھی انتہاپسندوں نے گوشت کی 500 دکانیں بند کرا دیں


INP March 30, 2017
انتہا پسندوں کے اقدام سے غیر ملکی ریسٹورنٹ پر بھی تالا پڑ گیا، دونوں ریاستوں میں مذبح خانے بند۔ فوٹو : فائل

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کا جینا مزید دشوار بنانے کی کوشش تیز کر دیں جبکہ اتر پردیش اور جھاڑ کھنڈ کے بعد ریاست ہریانہ بھی انتہا پسندوں نے گوشت کی 500 دکانیں بند کرا دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے شہر گڑ گاؤں میں انتہا پسندوں کے اقدام سے گوشت کی دکانیں بند ہوئیں توغیرملکی ریسٹورنٹ پر بھی تالا پڑ گیا۔

واضح رہے کہ ریاست اتر پردیش کے حالیہ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کے بعد سے مذبح خانے بند کیے جا رہے ہیں، جس کے بعد جھاڑکھنڈ اور ہریانہ میں بھی مذبح خانوں کو غیر قانونی قرار دے کر بند کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں