100 سے زائد ملکوں نے سی پیک منصوبوں کی حمایت کی چینی سفیر

توانائی کے بیشتر منصوبے 2017-18میں مکمل ہوجائیں گے، سن وی ڈونگ کا سیمینار سے خطاب


INP March 30, 2017
توانائی کے بیشتر منصوبے 2017-18میں مکمل ہوجائینگے، سن وی ڈونگ کا سیمینار سے خطاب۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ100سے زائد ملکوں نے سی پیک منصوبوں کی حمایت کی ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں پاک چین اقتصادی راہداری مواقع اور چیلنجز کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سن وی ڈونگ نے کہا کہ سی پیک میں پاکستان کے اداروں کے تعاون کے شکرگزار ہیں، چین ایک سڑک ایک بیلٹ کے وژن پر عمل پیرا ہے،سی پیک کا مقصد علاقائی تعاون اور تجارت کو فروغ دینا ہے۔

چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پورے خطے میں ترقی کیلیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے،توانائی اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے منصوبوں میں ترجیحات ہیںِ حالیہ برسوں میں پاکستان کی معیشت نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ بہتر تعلیم اور صحت کی سہولتوں ت کی فراہمی پر توجہ دے رہے ہیں،سی پیک سے خطے کے ممالک میں تعاون کیلیے دروازے کھلے ہیں۔

سن وی ونگ نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان میں مزید غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی، منصوبوں سے عوام کی سماجی اور اقتصادی ترقی ممکن ہوگی تاہم سی پیک میں جدید ٹیکنالوجی اور ہنرمندی افرادی قوت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں