حج اخراجات میں 17 ہزار روپے اضافے کا فیصلہ

وزارت مذہبی امورر نے پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا، وزیراعظم منظوری دیں گے


Nasiruddin March 30, 2017
عازمین کیلیے عمارتوں کے حصول کے مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہوگئے فوٹو: فائل

حج پالیسی 2017 میں 17 ہزار روپے اضافے کا اعلان متوقع ہے تاہم حج پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے اور وزیراعظم نوازشریف حج پالیسی 2017 کی منظوری دیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے حج 2017 کیلیے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔ عازمین حج کیلیے عمارتوں کے حصول کے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں۔ حج پالیسی 2017 کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

حکومت نے حج 2017 کیلئے ایک درجن کے قریب بینکوں کی خدمات حاصل کی ہیں تاہم عازمین حج ان بینکوں سے حج فارم حاصل کرکے ان ہی بینکوں میں یہ درخواستیں جمع کراسکیں گے۔ اس سال پاکستان سے ایک لاکھ80 ہزار عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے 90 ہزار عازمین حج سرکاری اسکیم جبکہ نوے ہزار عازمین حج پراؤیٹ اسکیم سے فریضہ حج ادا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں