نیوز لیکس انکوائری رپورٹ آخری مراحل میں ہے جسے عام کیا جائیگا اسحاق ڈار

یہ تاثر غلط ہے کہ کمیشن کو دباؤ میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیرخزانہ

یہ تاثر غلط ہے کہ کمیشن کو دباؤ میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیرخزانہ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نیوز لیکس کی انکوائری رپورٹ آخری مراحل میں ہے جسے عام کیا جائے گا۔


نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نیوز لیکس کی تحقیقات کے لئے گزشتہ سال 7 نومبر کو معزز ججز کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا کمیشن جلد انکوائری رپورٹ تیار کرلے گا جس کی تکمیل کے بعد اسے عام کیا جائے گا تاہم یہ تاثر غلط ہے کہ کمیشن کو دباؤ میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے کیوں کہ انٹیلی جنس حکام بھی کمیشن کا حصہ ہیں۔
Load Next Story