پی آئی اے کاحج آپریشن تیارپہلی پرواز19ستمبرکوجائیگی
پروازیں کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاور،ملتان،سیالکوٹ اورکوئٹہ سے روانہ ہونگی
پی آئی اے نے امسال قبل از وقت حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں،کراچی سے پہلی افتتاحی پرواز19ستمبرکوعازمین حج کو لیکرجدہ روانہ ہوگی،باقاعدہ حج پروازیں20 ستمبرسے ملک بھر سے روانہ ہوںگی،امسال حج آپریشن میں پی آئی اے کے240 طیاروںکے ذریعے سوالاکھ عازمین حج کوجدہ،مدینہ پہنچایاجائے گا۔
حج آپریشن کی پروازیں ملک کے7 بڑے شہروں کراچی، لاہور ،اسلام آباد،پشاور،ملتان ، سیالکوٹ اورکوئٹہ کے ایئرپورٹس سے چلائی جائیں گی۔معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے نے حج پروازوں کا شیڈول وزارت مذہبی امورکوپیش کردیا ہے، وزارت مذہبی امور کے عہدیدار کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب کے لیے پہلی پرواز 19ستمبر کو روانہ ہوگی،آئندہ ہفتے عازمین حج کو پروازوں کاشیڈول فراہم کردیاجائے گا۔