بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

عبدالباسط کی جگہ ترکی میں سفیر سہیل عزیز کو بھارت میں ہائی کشمنر تعینات کرنے کا فیصلہ، ذرائع


ویب ڈیسک March 30, 2017
وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن افتخار عزیز کو ترکی میں سفیر تعینات کیا جائے گا، ذرائع. فوٹو: فائل

بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سمیت مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پاکستان نے مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو تبدیل کر کے ترکی میں موجود سفیر سہیل محمود کو بھارت میں ہائی کمشنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن افتخار عزیز کو ترکی میں سفیر تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق برازیل میں موجود سفیر برہان الاسلام رواں برس ریٹائر ہو رہے ہیں اور ان کی جگہ جنوبی افریقا میں موجود نجم الثاقب کو برازیل میں سفیر لگایا جا رہا ہے جب کہ تھائی لینڈ میں سفیر ڈاکٹر سہیل خان کو ساوتھ افریقا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈنمارک میں موجود سفیر مسرور احمد جونیجو جون میں ریٹائر ہو رہے ہیں جن کے متبادل کے طور پر ایڈیشنل سیکرٹری ایشیا پیسفک ذوالفقار گردیزی کو سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں