پاکستان کے ساتھ سیریز میں بھارتی حکومت کو مسئلہ ہے شاہد آفریدی
چیمپئنزٹرافی کے دوران پاک بھارت میچ دیکھنے انگلینڈ ضرور جاؤں گا، شاہد آفریدی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیریز میں بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو نہیں بلکہ مودی سرکار کو مسئلہ ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاک بھارت میچ دیکھنے ضرور جاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز ضرور ہونی چاہیئے اور دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے لئے بی سی سی آئی کو نہیں بھارتی حکومت کو مسئلہ ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: مودی سرکار کا بھارتی بورڈ کو پاکستان سے سیریز کی اجازت دینےسےانکار
قبل ازیں شاہد آفریدی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہمراہ ایدھی ہوم کھارادر پہنچے اور بلقیس ایدھی سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر شاہد آفریدی ایدھی ہوم میں بچوں سے گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی آج شہر کے مختلف مقامات پر رونمائی کرائی جائے گی۔