مصباح الحق کا بیٹ ایک بار پھر رنز اگلنے لگا
سوئی ناردرن کے 4 وکٹ پر 189رنز، حفیظ، توفیق اور اظہر ناکام۔
دورئہ جنوبی افریقہ سے قبل پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا بیٹ ایک بار پھر رنز اگلے لگا۔
بھارت میں ناکام ثابت ہونے والے مڈل آرڈر بیٹسمین نے گذشتہ روز پریذیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں ناقابل شکست 78 رنز اسکور کیے، قومی اسکواڈ میں ان کے ساتھ شامل محمد حفیظ، توفیق عمر اور اظہر علی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ، ڈراپ شدہ عمر اکمل بھی فلاپ ثابت ہوئے،5 روزہ میچ میں ان کی ٹیم سوئی ناردرن گیس نے پہلے دن کا اختتام189/4 پر کیا، حریف ٹیم حبیب بینک میں بھی یونس خان اور عمرگل سمیت کئی اسٹار پلیئرز شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں پاکستان نے بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز تو جیت لی مگر کپتان مصباح الحق کی کارکردگی خاصی مایوس کن رہی۔
دورہ جنوبی افریقہ سے قبل ان کا فارم میں آنا بیحد ضروری ہے، گذشتہ روز انھوں نے ڈومیسٹک میچ میں عمدہ اننگز کھیل کر کوششیں بھی شروع کر دیں، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں حبیب بینک سے پریذیڈنٹ ٹرافی فائنل کے پہلے روز مصباح نے ناقابل شکست 78 رنز اسکور کیے، انھوں نے 177 گیندوں کا سامنا کیا اور11 چوکے و 1 چھکا لگایا، سوئی ناردرن کے کپتان جس وقت کریز پر آئے ٹیم 49 رنز پر 3 وکٹیں گنوا کر شدید مشکلات کا شکار تھی، توفیق عمر (16) نے فہد مسعود کی گیند پر وکٹ کیپر ہمایوں فرحت کو کیچ دیا۔
اگلے اوور میں عمر گل نے حفیظ کی اہم وکٹ حاصل کی،28 گیندوں پر 4 رنز بنانے والے بیٹسمین کا کیچ عثمان صلاح الدین نے تھاما،یوں24 رنز پر اوپنرز رخصت ہو گئے، عمر اکمل بھی صرف 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمان کی گیند انھیں چکمہ دیتی ہوئی وکٹوں سے جا ٹکرائی، ایک اینڈ سنبھالے ہوئے اظہر علی نے مصباح کے ساتھ مل کر ٹیم کو مشکلات سے نکالنا شروع کیا، دونوں نے چوتھی وکٹ کیلیے اسکور میں 72 رنز کا اضافہ کیا، اظہر نے سیٹ ہونے کے بعد وکٹ گنوائی،32 کے انفرادی اسکور پر وہ احسان عادل و شان مسعود کے گٹھ جوڑ کا شکار بنے۔
انھوں نے 123 بالز میں سے 5کو بائونڈری کی سیر کرائی، مصباح نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے حریف بولرز کو دن میں مزید کوئی خوشی منانے کا موقع فراہم نہ کیا، جس وقت کھیل کا اختتام کیا وہ علی وقاص (32) کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلیے اسکور میں68رنز جوڑ چکے تھے، عمرگل، فہد مسعود، احسان عادل اور عبدالرحمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کا راستہ دکھایا۔