پریمیئر فٹبال لیگ این بی پی کو واک اوور مل گیا
افغان ایف سی کی ٹیم گرائونڈ میں نہ پہنچ سکی، کے پی ٹی اور آرمی کا مقابلہ برابر
نویں پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں این بی پی کو واک اوور مل گیا۔
کورنگی بلوچ اسٹیڈیم کراچی میں افغان ایف سی کی ٹیم گرائونڈ میں نہ پہنچ سکی، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور آرمی کا مقابلہ برابر رہا،کے پی ٹی فٹبال گرائونڈ کراچی میں مقررہ وقت تک کوئی بھی کھلاڑی گیند کو جال کی راہ نہیں دکھا سکا،میزبان ٹیم کے اسٹرائیکر محمد اور ڈیفینڈر فہیم شاہ کو میچ کے بالترتیب 28 اور 73 ویں منٹ میں یلو کارڈز کا سامنا کرنا پڑا۔
حریف سائیڈکے دفاعی کھلاڑی محمد شبیر کو22 ویں منٹ میں یلو کارڈ دکھایا گیا، میچ کے بہترین کھلاڑی کے پی ٹی کے ڈیفینڈر اختر قرار پائے۔ منگل کو پی آئی اے اور کے آر ایل کا مقابلہ کے پی ٹی فٹبال گرائونڈ کراچی میں ہو گا، اسی کے ساتھ ٹورنامنٹ بھی اختتام کو پہنچے گا، میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا جائے گا۔
سیکریٹری جنرل پی ایف ایف کرنل (ر) احمد یار لودھی مہمان خصوصی کے فرائض انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ کے آر ایل کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہونے کی بدولت پہلے ہی ٹرافی پر قبضہ جما چکی، اسی کے ساتھ ٹائٹلز جیتنے کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل ہو گئی ہے، کے ای ایس سی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔