ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہونے سے کروڑوں کا نقصان

اتوار کو کراچی سے9 ٹرینیں منسوخ ہونے سے50لاکھ روپے سے زائد ریفنڈکردیے گئے.


Staff Reporter January 15, 2013
اتوار کو کراچی سے9 ٹرینیں منسوخ ہونے سے50لاکھ روپے سے زائد ریفنڈکردیے گئے. فوٹو: فائل

سانحہ کوئٹہ کے خلاف کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں احتجاج اور دھرنوں کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہونے سے محکمہ ریلوے کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد نقصان بر داشت کر ناپڑا۔

اتوار کو کراچی سے9مسافر ٹرینیں منسوخ ہونے سے50لاکھ روپے سے زائد ریفنڈکردیے گئے تھے جبکہ بزنس ایکسپریس نہ چلنے سے30لاکھ روپے جبکہ پیر کو شالیمار ایکسپریس نہ چلنے کے باعث ریلوے کو18لاکھ روپے کا نقصان ہوا، اتوار کوکراچی سے بزنس ایکسپر یس کی روانگی منسوخ کردی گئی تھی۔



جس کی وجہ سے پیر کو لاہور سے بھی بزنس ایکسپریس روانہ نہ ہوسکی، پیر کو کراچی سے تمام مسافر ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ کی گئیں، تفصیلات کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے خلاف کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں احتجاج اور دھرنے کے باعث کراچی کا ملک بھر سے ٹرینوں کے ذریعے آمد ورفت کا رابطہ تقریباً24گھنٹے منقطع ہونے کے بعد پیر کو دوپہر دو بجے بحال ہوا، اتوار کودن دو بجے سے پیر کو دوپہر دو بجے تک کراچی سے کوئی ٹرین روانہ نہ ہوسکی، اتوار کو کراچی سے ملک کے مختلف شہروں کے لیے چلنے والی 11مسافر ٹرینیں منسوخ کردی گئیں تھی اور اتوار ہی کو رات گئے تک کراچی کینٹ اسٹیشن میں ریلوے کی جانب سے مسافروں کو تقریبا 50لاکھ روپے سے زائد رقم ریفنڈ کی مد میں ادا کی گئی۔

جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی بزنس ایکسپریس بھی منسوخ کردی تھی جس کے باعث پیر کو لاہور سے کراچی کے لیے بزنس ایکسپریس موجود ہی نہیں تھی لہذا پیر کو لاہور سے بز نس ایکسپریس بھی منسوخ کردی گئی جبکہ پیر کی صبح کراچی سے لاہور کے لیے جانے والی شالیمار ایکسپریس بھی منسوخ کردی گئی اسی طرح بزنس ایکسپریس نہ چلنے سے ریلوے کو 30لاکھ روپے جبکہ پیر کو شالیمارایکسپریس نہ چلنے سے محکمہ ریلوے کو 18لاکھ روپے نہیں مل سکے، اتوار کی شام کو محکمہ ریلوے انتظامیہ نے اعلان کیا کہ پیر کو راولپنڈی ولاہور سے کراچی کیلیے9مسافر ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کے باعث لاہور ،راولپنڈی ودیگر شہروں میں اتوار کو رات گئے تک 40 لاکھ روپے سے زائد کے ٹکٹیں ریفنڈ کر لی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں