بھارت نے سیریز نہ کھیلی تو قانونی چارہ جوئی کریں گے شہریار خان
اگست 2017 سے کسی عہدے پر کام نہیں کروں گا اور نہ دوبارہ چیئرمین بننا چاہتا ہوں، چیرمین پی سی بی
چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف سیریز نہ کھیلنے سے نقصان ہورہا ہے اور اگر بھارت نے سیریز نہ کھیلی تو قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس ختم ہونے کے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ بگ تھری معاہدے کے تحت بھارت نے پاکستان سے 8 سیریز کھیلنا تھیں جن میں سے 2 سیریز ضائع ہو چکی ہیں جب کہ تیسری سیریز بھی ہوتی نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ موجودہ بھارتی حکومت پاک بھارت سیریز میں دلچسپی نہیں رکھتی اس لیے موجودہ بھارتی حکومت میں پاک بھارت سیریز کا امکان نظر نہیں آتا ۔ انہوں نے کہا کہ اگست 2017 سے کسی عہدے پر کام نہیں کروں گا اور نہ دوبارہ چیئرمین بننا چاہتا ہوں جب کہ وزیراعظم نوازشریف کو اپنے استعفیٰ سے متعلق لکھ دیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ مودی سرکار کا بھارتی بورڈ کو پاکستان سے سیریز کی اجازت دینےسےانکار
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف سیریز نہ کھیلنے کا نقصان ہو رہا ہے اور اگر بھارت نے سیریز نہ کھیلی تو قانونی چارہ جوئی کریں گے جب کہ آئی سی سی تنازع کمیٹی میں جائیں گے اور کمیٹی میں مسئلہ حل نہ ہوا تو عدالت جائیں گے۔ شہریار خان نے کہا کہ ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی، جائلز کلارک کا دورہ پاکستان بہت اچھا رہا وہ پاکستان سے خوشی خوشی واپس گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بگ تھری کو قائم رکھنے کی بھرپور مخالفت کریں گے۔
واضح رہے بگ تھری کے ممکنہ خاتمے اور چیرمین پی سی بی شہریار خان کی جانب سے عدالتی چارہ جوئی کی دھمکی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے باہمی سیریز کی اجازت کے لیے اپنی حکومت کو خط لکھا تھا لیکن مودی سرکار نے اپنے بورڈ کو سیریز کھیلنے کی اجازت نہیں دی۔