وزیرداخلہ نے 70 غیر ملکی این جی اوز کو کام کرنے کی اجازت دیدی

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا


ویب ڈیسک March 30, 2017
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیر داخلہ نے 70 غیر ملکی این جی اوز کو نئی رجسٹریشن پالیسی کے تحت پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دے دی۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں نئی رجسٹریشن پالیسی کے تحت 70 غیر ملکی این جی اوز کو ملک میں کام کرنے کی اجازت دی گئی جب کہ چوہدری نثار نے وزارت داخلہ کو غیر ملکی این جی اوز کی زیر غور درخواستوں پر بھی تیزی سے کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

چوہدری نثار نے نادرا کے ساتھ تکنیکی تعاون کے لیے وزارت میں غیر ملکی این جی اوز کا سہولیاتی سیل قائم کرنے کی بھی ہدیات کی۔ اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت کسی کو بھی غیر ملکی این جی اوز کی آڑ میں ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں