صبح تک مہلت دیتا ہوں کہ قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کردیں طاہرالقادری

صدر زرداری، وزرا، نواز شریف، شہباز شریف اور اسفند یار ولی بھی لانگ مارچ میں شرکت کریں۔


ویب ڈیسک January 15, 2013
جعلی ووٹوں سے قائم کیا گیا مینڈیٹ ختم ہو چکاطاہر القادری۔ فوٹو: آن لائن

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ ختم، اب انقلاب کا آغاز ہوگیا ہے، کل تک مہلت دیتے ہیں کہ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کردیں۔

جناح ایونیو اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ صدر، وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ اور دیگر وزرا آ کر دیکھ لیں کہ ان کا جعلی ووٹوں سے قائم کیا گیا مینڈیٹ ختم ہو چکا ہے اور انہیں ووٹ کی شکل میں جو مینڈیٹ دیا گیا تھا وہ عوام نے اس احتجاج کی شکل میں واپس لے لیا ہے اور اب ان کی حکومتوں کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا۔

طاہر القادری نے کہا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ یہیں موجود رہیں گے۔ انہوں نے جلسے کے شرکا سے حلف لیا کہ وہ بھی دھرنا دیں گے اور واپس نہیں جائیں گے۔ آصف زرداری، وزرا، نواز شریف، شہباز شریف اور اسفند یار ولی لانگ مارچ میں شرکت کریں۔

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے انہیں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جلسہ گاہ قائم کرنے کی اجازت دی تھی لیکن انہوں نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے جناح ایونیو میں جلسہ گاہ بنایا ہے جو انہیں کسی صورت قبول نہیں ،اس لئے وہ اپنا افتتاحی خطاب منگل کی صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں