عید کے بعد حکمرانوں سے نجات کیلئے تحریک تیز کردینگے نواز شریف

مسلم لیگ ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، حکمراں جانے سے قبل ملکی سالمیت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں

مسلم لیگ ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، حکمراں جانے سے قبل ملکی سالمیت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ فوٹو فائل

PESHAWAR:
مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عید کے بعد رابطہ مہم تیز کریں گے اور حکمرانوں سے نجات کے لئے تحریک مزید تیز کی جائے گی۔ مسلم لیگ (ن) کبیروالا کے وفد سے رائے ونڈ میں ملاقات کے دوران میاں محمد نواز شریف نے مزید کہا کہ حکومت اپنی آخری سانسوں پر ہے مگر وہ جانے سے قبل ملک کے امن و امان' سالمیت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔


انھوں نے کہا کہ حکومت اقتدار کو طول دینے کے لیے گول میز کانفرنس جیسی بیساکھیوں کا سہارا لینا چاہتی ہے۔ مسلم لیگ کسی ایسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ وفد کی قیادت سلیم اختر نے کی۔ نواز شریف نے کبیروالا کا دورہ کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story