علی حسن اور عرفان ملک نے پہلی فلم ’’بینڈ بج گئی‘‘ سائن کرلی

’’بینڈ بج گئی‘‘ دونوں اداکاروں کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی۔


Showbiz Reporter March 31, 2017
’’بینڈ بج گئی‘‘ دونوں اداکاروں کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی۔ فوٹو : فائل

کامیڈین جوڑی علی حسن اور عرفان ملک نے پاکستان میں اپنی پہلی فلم ''بینڈ بج گئی'' سائن کرلی۔

اداکار عرفان ملک اور علی حسن نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ اس فلم سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ جمشید جان کے والد جان محمد مرحوم کا انڈسٹری میں بڑا نام تھا۔ انھیں عید کا بادشاہ مانا جاتا تھا اور عید پر ان کی فلمیں عوام کو تفریح فراہم کرنے کا بڑا ذریعہ ہوا کرتی تھیں۔ جمشید کی ڈائریکشن کا اسٹائل بھی اپنے والد جیسا ہے لیکن اس میں مذید جدت نظر آتی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں فنکار بالی وڈ فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئے تاہم ''بینڈ بج گئی'' ان کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں