ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی

عالمی دام 92ڈالرفی ٹن گرنے سے ہوئی، گھریلو120،کمرشل سلنڈر480روپے سستا ہو گیا


Waqai Nigar Khusoosi March 31, 2017
عالمی دام 92ڈالر فی ٹن گرنے سے ہوئی، گھریلو 120، کمرشل سلنڈر480روپے سستاہو گیا۔ فوٹو: فائل

عوام کے لیے خوشخبری، عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں واضح کمی کے بعد ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو کی کمی کردی گئی جس کے بعد گھریلو سلنڈر 120روپے اور کمرشل سلنڈر 480 روپے سستاہو گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں 92 ڈالر فی میڑک ٹن کمی بعد ایل پی جی کی قیمت 552ڈالر فی میٹرک ٹن سے کم ہو کر 460ڈالر فی میٹرک ٹن پر آگئی ہے جس کے بعد مقامی سطح پر بھی ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔حالیہ کمی کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی قیمت 80روپے فی کلو جبکہ گھریلو سلنڈر 910روپے کا ہوگیا ہے۔

لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، سیالکوٹ، پشاور میں ایل پی جی کی قیمت 85روپے فی کلو تک آگئی ہے اور جبکہ گھریلو سلنڈر 1150روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد، مظفر آباد، آزاد کشمیر، عمرکوٹ، نوابشاہ میں ایل پی جی کی قیمت 105روپے کلو ہے اور گھریلو سلنڈر1210روپے کا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |