پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی اہم دستاویزات غائب کرنے کا انکشاف

سی ڈی اے کے عملے کی ملی بھگت سے دستاویزات فروخت کردی جاتی ہیں۔

اجلاس سے ایک روز قبل ہی بریف کی تمام ترکاپیاں پہنچادی گئیں تھیں۔ فوٹو: فائل

پارلیمنٹ ہاؤس میں تعینات سی ڈی اے عملے کی طرف سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی اہم دستاویزات غائب کرنے کاانکشاف ہوا ہے۔


ذرائع کے مطابق یہ انکشاف جمعرات کو منعقدہ کمیٹی اجلاس سے قبل ہوا تاہم اس وقت وہاں موجود کمیٹی اسٹاف اور دیگر پارلیمانی عملہ نے معاملہ دبا دیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران جب صحافیوں نے کمیٹی اجلاس میں چلنے والی کارروائی سے متعلق بریف کا معاملہ اٹھایا تو عملہ نے فوٹو کاپی میں تاخیرکا عذر پیش کیا تاہم ایکسپریس کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ اجلاس سے ایک روز قبل ہی بریف کی تمام ترکاپیاں پہنچادی گئیں تھیں لیکن کمیٹی روم میں بریف کی مقررہ تعداد نہیں لائی گئی۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ اس سے پہلے بھی اکثر و بیشتر سی ڈی اے کے عملہ کی ملی بھگت سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں پیش ہونے والی دستاویزات غائب کر دی جاتی ہیں جنہیں بعد میں گاڑیوں کے ذریعے باہر بھیج کر فروخت کر دیا جاتا ہے۔
Load Next Story