افغانستان طالبان حملہ 2 نیٹو فوجی ہلاک امریکا ماضی سے سبق سیکھے ریان کروکر

قندوزمیں عسکریت پسندوں کے حملے میں عالم دین سمیت 2افراد ہلاک ہوئے


APP July 30, 2012
رواں ماہ ہلاک ہونیوالے غیرملکی فوجیوں کی تعداد40 ہوگئی، قندوزمیں عسکریت پسندوں کے حملے میں عالم دین سمیت 2افراد ہلاک ہوئے

افغانستان میں طالبان کے حملہ میں دو نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ قندوز میں عسکریت پسندوں کے حملے میں عالم دین سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے۔ ایساف کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں نیٹو فوجی مشرقی افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں مارے گئے اس حملے میں 3افغان سیکورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ ادھر شمالی افغانستان کے صوبہ قندوز میں عسکریت پسندوں کے حملے میں عالم دین سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے۔ رواں ماہ اب تک ہلاک والے غیر ملکی اہلکاروں کی تعداد 40 سے تجاوز کر گئی ہے۔

دریں اثناء افغانستان سے سبکدوش امریکی سفیر ریان سی کروکر نے کہا ہے کہ امریکی پالیسی سازوں کو مستقبل میں شام اور ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں سے قبل ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریان سی کروکر نے کہا کہ امریکا ایک سپر پاور ہے، ہم اپنی سر زمین پر جنگ نہیں لڑتے بلکہ کسی دوسرے کی سرز مین پر لڑتے ہیں۔ پالیسی سازوں کو ان ملکوں کے حالات و واقعات، ماحول اور ملکی سیاست کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

علاوہ ازیں افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے اپنے تاجک ہم منصب امام علی رحمانوف سے خاروگ شہر میں تاجک سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ افغانستان کی سرحد پر تاجک صوبہ بدخشاں کے شہر خاروگ میں گذشتہ روز منشیات فروش گروپ کے سرغنہ کی گرفتاری کیلیے فوجی آپریشن میں17سیکیورٹی اہلکار اور 30ڈرگ اسمگلر ہلاک ہو گئے تھے۔ افغانستان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کی زد میں ایک غیر ملکی اور پانچ افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی شرح سے اموات ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |