گوجرانوالہ کی یونیورسٹی میں پڑھنے والے پریمی جوڑے کی خود کشی

یوسف اور ایمن ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے، پولیس


ویب ڈیسک March 31, 2017
دونوں نے کوئی زہریلی چیز کھا کر خود کشی کی، پولیس. فوٹو: ایکسپریس نیوز

تلونڈی موسیٰ خان میں نجی یونی ورسٹی کے طالب علم لڑکے اور لڑکی نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تلونڈی موسیٰ خان میں ایک کار سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں ملیں جنہیں فوری طور پر اسپتال کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے دونوں کی موت کی تصدیق کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی میں نجی یونی ورسٹی کے دوسرے طالب علم کی خود کشی

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یوسف اور ایمن اقبال گجرانوالہ یونی میں نجی ورسٹی کے طالب علم تھے، دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے، دونوں نے مبینہ طور پر زہریلی چیز کھا کر خود کشی کی، دونوں کے موبائل فونز میں موجود نمبرز کی مدد سے ان کے والدین سے رابطہ کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل صورت حال سامنے آ سکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں