لانگ مارچ کے اخراجات رحمن ملک نے ایف آئی اے کو ٹاسک دیدیا

تحقیقات میں دیگر ادارے بھی معاونت کریں گے، فنڈنگ کی رپورٹ کو عام کیا جائے گا

تحقیقات میں دیگر ادارے بھی معاونت کریں گے، فنڈنگ کی رپورٹ کو عام کیا جائے گا

لاہور:
وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے طاہر القادری کے لانگ مارچ پر ہونے والی فنڈنگ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو ٹاسک دے دیا۔

تحقیقات میں دیگر ادارے بھی معاونت کریں گے جس کے بعد فنڈنگ کی تحقیقاتی رپورٹ کو پبلک کیا جائے گا۔ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر چلائے جانے والے اشتہارات کے حوالے سے بھی اشتہاری کمپنیوں سے تمام اشتہارات اور رقم کے بارے میں تحقیقات کرائی جائے گی۔




پیر کو وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے واضح کیا کہ لانگ مارچ پر ہونے والی فنڈنگ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو حکم دے دیا ہے۔ ہم نے طاہرالقادری کو بار بار کہا کہ قوم کو بتائیں کہ فنڈنگ کہاں سے ہوئی؟۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ بات قوم کے سامنے لائی جائے گی کہ23دسمبر کے جلسے سمیت لانگ مارچ تک اخبارات و ٹی وی اشتہارات پر کتنی رقم خرچ کی گئی؟ اور یہ رقم کہا ں سے آئی؟۔دوسری جانب وزیر داخلہ نے سینئر صحافی سے میڈیا کے ذریعے اپیل کی ہے کہ وہ قوم کے سامنے طاہر القادری کی اس گفتگو کو لائیں جس میں انھوں نے کسی مردے کو زندہ کرنے کا مبینہ دعویٰ کیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story