حکومت نگران سیٹ اپ کیلیے مشاورت نہیں کررہی فیصل کنڈی

سیاسی جماعتوں کا اکٹھا ہونا نیک شگون، ویزا اسکینڈل پاکستان...

سیاسی جماعتوں کا اکٹھا ہونا نیک شگون، ویزا اسکینڈل پاکستان کیخلاف ساز ش ہے۔ فوٹو فائل

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حکومت نگران سیٹ اپ کیلیے مشاورت نہیںکر رہی، یورپی میڈیانے ہمیشہ پاکستان کو بدنام کرنیکی کوشش کی، ویزا اسیکنڈل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور یہ پاکستان کیخلاف سازش ہے۔


میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کی گول میزکانفرنس اچھی بات ہے،سیاسی جماعتوں کاایک میز پراکٹھا ہونانیک شگون ہے ،اپوزیشن کوساتھ لیکرچل رہے ہیں،الیکشن 2013 میں ہونگے۔ انھوںنے کہاکہ ایم ایم اے دورمیںبھرتی ہونیوالے 1613 اساتذہ کے مسئلے کوسیاسی مسئلہ نہ بنایاجائے،ہم متاثرہ اساتذہ کے ساتھ ہیں۔
Load Next Story