وزیراعلیٰ سندھ کااسکول پر قبضے کانوٹسخالی کرانیکاحکم
متعلقہ ذمے داروں سے جواب طلب، مسائل فوری حل کرنے کے احکامات
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سیکریٹری آبپاشی کو ہدایت کی ہے کہ وہ آبادگاروں سے جلد ملاقات کرکے ان کے مطالبات سے متعلق فوری رپورٹ بھیجیں اور تجویز کریں کہ انھیں کس طرح حل کیا جا سکتا ہے۔
سید قائم علی شاہ نے ایوان زراعت سندھ کے مطالبات کے حوالے سے شائع ہونے والی اس خبر پر بھی نوٹس لیا جس کے مطابق صورت حال تشویشناک ہے۔ چیمبر کے اس مطالبے کے حوالے سے کہ 25 دسمبر سے نہروں کی سالانہ بندش شروع ہوئی ہے مگر اب تک صوبے کی نہروں کی بھل صفائی کے سلسلے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری آبپاشی سے جواب طلب کیا۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ نے پریالو کے قریب گوٹھ محمد علی شاہ میں ایک پرائمری اسکول پر بااثر شخص کی طرف سے قبضہ کرنے کی خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قبضہ فوری ختم کرانے کا حکم جاری کیا۔ پریالو کے قریب گاؤں محمد علی شاہمیں اسکول کی عمارت پر قبضہ کرکے اپنے گھر میں تبدیل کرنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر اور ڈی آئی جی سکھر کو ہدایت کی ہے کہ اگر یہ خبر درست ہے تو مذکورہ اسکول کی عمارت فوری خالی کرائی جائے۔
دوسری جانب سید قائم علی شاہ نے سرکاری اسپتالوں میں دوائیں نہ ملنے سے مریضوں کو ہونیوالی پریشانی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد کو ادویہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ خسرہ کی بیماری کے حوالے سے انھوں نے سیکریٹری صحت سے پوچھ گچھ کی اور محکمہ صحت کی طرف سے خسرہ سے بچاؤ کیلیے کی گئی احتیاطی تدابیر اور علاج معالجے کے اقدامات کی جلد رپورٹ طلب کی ہے۔