خالد لطیف پراسپاٹ فکسنگ کے باضابطہ الزامات عائد کردیے گئے

اوپنر پر پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی 6 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے

اوپنر پر پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی 6 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان پر اسپاٹ فکسنگ کے باضابطہ الزامات عائد کردیئے گئے۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان پر لگائے گئے الزامات پڑھ کر سنائے گئے، اوپنر پر پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی 6 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے جن میں آرٹیکل 2.1.1، 2.1.2، 2.1.3، 2.1.3، 2.4.4 اور 2.4.5 شامل ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : پی سی بی میں سیاسی مداخلت مسائل کی جڑ ہے

ٹربیونل نے فریقین کی مشاورت سے طریقہ کار طے کیا، پی سی بی 14 اپریل کو کرکٹر کے خلاف لگائے گئے الزامات کی تفصیلات اور شواہد پیش کرے گا جس پر خالد لطیف کو 5 مئی کو جواب جمع کروانا ہو گا۔ پی سی بی 10 مارچ کو جوابی موقف دے گا۔ کیس کی حتمی سماعت 19 مئی سے روزانہ کی بنیادوں پر کی جائے گی۔

Load Next Story