کراچیکوئٹہ میں فوج بلائی جائے سپریم کورٹ میں درخواست

کراچی میں ایک سال میں2700افراد قتل ،کراچی اور کوئٹہ کی صورتحال یکساں ہے


Staff Reporter January 15, 2013
کراچی میں ایک سال میں2700افراد قتل ،کراچی اور کوئٹہ کی صورتحال یکساں ہے فوٹو: پی پی آئی/فائل

PESHAWAR: کراچی اور کوئٹہ میں فوج کی تعیناتی کیلیے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ کی حکومت بھی حق حکمرانی کھو چکی ہے،پاکستان قومی موومنٹ کے محمد اقبال نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت بلوچستان بدامنی کیس میں فریق بننے کیلیے متفرق درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ بلوچستان کیس میں سپریم کورٹ نے اپنے عبوری حکم میں واضح کردیا ہے کہ بلوچستان کی حکومت کو حکمرانی کا آئینی حق نہیں،عوام کے جان ومال کاتحفظ ریاست کی بنیادی آئینی ذمے داری ہے۔



کراچی اور کوئٹہ کی صورت حال یکساں ہے،کوئٹہ میں ایک خاص کمیونٹی کو چن چن کر قتل کیا جارہاہے،یہی وجہ ہے کہ 11جنوری کو جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں سمیت ان کے ورثا کو طویل دھرنا دینا پڑا۔فاضل عدالت نے بلوچستان کے مسئلے پر واضح حکم دیا جس کے بعد آئین کی دفعہ190کے تحت کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ کراچی میں صرف ایک سال میں2700افراد کو قتل کیا گیا اور بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے،آئین کی دفعات 4,9اور25کے تحت ریاست کی بنیادی ذمے داری ہے کہ شہریوں کو مساوی حقوق فراہم کرے اور انسانی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ آئین کے آرٹیکل190کے تحت کراچی اور کوئٹہ کا انتظام فوج کے سپرد کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |