کراچی ٹارگٹ کلرز نے مزید 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

غلام شبیرکوگھر،ارشادکونرسری پل ،اورنگی ٹاؤن میں زاہد قادری ،انڈس پلازہ کے قریب سردار،چینسر گوٹھ میں شہزادکونشانہ بنایا

بلال کالونی میں آصف اورموسیٰ لین میں نوری الہدیٰ قتل،عائشہ منزل بم دھماکے اور پرانی سبزی منڈی فائرنگ کے 2 زخمی چل بسے فوٹو: فائل

KARACHI:
شہر کے مختلف علاقوں میں پیر کوٹارگٹ کلرز نے 7افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے، ہلاک شدگان میں پولیس اہلکار اور سنی تحریک کا عہدیدار بھی شامل ہے۔

عائشہ منزل بم دھماکے اور پرانی سبزی منڈی فائرنگ کے 2 زخمی بھی دوران علاج چل بسے۔غلام شبیرکوگھر،ارشادکو نرسری پل ،اورنگی ٹاؤن میںزاہد قادری ،انڈس پلازہ کے قریب سردار،چینسر گوٹھ میں شہزاد کو نشانہ بنایا گیابلال کالونی میں آصف اور موسیٰ لین میں نوری الہدیٰ قتل ہوئے، تفصیلات کے مطابق اتواراورپیرکی درمیانی شب سپرہائی وے جمالی گوٹھ گلی نمبر 2 میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے52سالہ پولیس اہلکارغلام شبیرکو سوتے ہوئے قتل کردیااور باآسانی فرار ہوگئے۔

سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق مقتول سہراب گوٹھ چوکی انڈسٹریل ایریا میں تعینات تھا اور اسکے اہلخانہ آبائی گائوں گئے ہوئے تھے، مقتول کی لاش آبائی علاقے ضلع خانیوال روانہ کردی گئی جہاں تدفین کی جائے گی،شاہراہ فیصل نرسری بس اسٹاپ کے قریب پل کے نیچے بیٹھے40 سالہ شخص کو نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا، ٹیپوسلطان پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد ارشاد کے نام سے ہوئی ہے جو 2 بچوں کا باپ اور پی سی ایچ ایس بلاک 6 مکان نمبر 9/C کا رہائشی تھا۔

مقتول نشے کا عادی اوراس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ، قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ۔ مقتول کے بھائی محمد ریاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، عائشہ منزل بم دھماکے میں زخمی ہونے والا فیضان دوران علاج عباسی شہید اسپتال میں دم توڑگیا، جس کی گلبرگ پولیس نے تصدیق کردی۔ فیضان کی ہلاکت کے بعد عائشہ منزل بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہو گئی، علاوہ ازیں پرانی سبزی منڈی منوگوٹھ میں میڈیکل اسٹور پرفائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا شخص 42 سالہ سلیم مختار نیشنل اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا۔




مقتول 10جنوری کو زخمی ہواتھا، پی آئی بی پولیس کے مطابق مقتول شادی شدہ اور مکان نمبر399 منو گوٹھ پرانی سبزی منڈی کا رہائشی تھا،گارڈن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سالہ جہانگیر ولد قاسم علی زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق زخمی شخص کے کندھے پرایک گولی لگی ہے اور وہگھاس منڈی کارہائشی ہے۔اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ منصورنگر میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے 25 سالہ زاہد قادری کو قتل کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو جسم پر 3 گولیاں لگیں، زاہد قادری اپنے ماموں کے گھر پیدل جا رہا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گیا۔

، سنی تحریک کے ترجمان فہیم شیخ نے بتایا کہ مقتول زاہد اورنگی ٹاؤن بنگلہ بازار کا عہدیدار تھا اور ہوزری کا کام کرتا تھا ، انھوں نے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے، سہراب گوٹھ کے علاقے انڈس پلازہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ سردار ہلاک جبکہ 2 افراد 22سالہ محمد حسین اور 25 سالہ نقیب اﷲ زخمی ہوگئے، ڈی ایس پی سہراب گوٹھ قمر احمد نے بتایا کہ مقتول اپنے زخمی ہونے والے دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر قیوم آبادکسی دعوت میں جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

مقتول آلاصف اسکوائر کا رہائشی اور اس آبائی تعلق وزیرستان سے بتایا جاتا ہے ، پولیس واقعے کوذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے، محمود آباد کے علاقے چینسر گوٹھ معصوم شاہ کالونی نورانی مسجد کے قریب فائرنگ سے 23 سالہ شہزاد عرف سجو شدید زخمی ہوگیا بعدازاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا ، ایس ایچ اومحمود آباد شہزادہ سلیم نے بتایا کہ مقتول شہزاد کو علاقے میں رہائش پذیر غلام نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے ۔

جبکہ مقتول شہزاد محمود آباد اعظم بستی کا رہائشی تھا واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی اورخوف و ہراس پھیل گیا ، کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر 8-A بلال کالونی میں موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے 26سالہ آصف عرف کالے خان ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول کورنگی کے علاقے شریف آباد کالونی کا رہائشی اورکالعدم پیپلزامن کمیٹی کا کارکن تھا جبکہ مقتول کے خلاف کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں مقدمہ بھی درج ہے، بغدادی کے علاقے موسیٰ لین کیفے ریاض ہوٹل کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کر کے 26 سالہ نورالہدیٰ کوہلاک کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نورالہدیٰ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ہلاک ہوا، مقتول موسیٰ لین کا رہائشی تھا ، ڈاکس کے علاقے اسلام چوک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 20 سالہ کمال حسین زخمی ہوگیا۔
Load Next Story