ورلڈبینک میں تقرریوزیراعظم کے دامادکو دوبارہ نوٹس

سپریم کورٹ میں راجا عظیم نے جواب نہیں دیا تھا،پٹرولیم لیوی کیس میں2عدالتی معاون مقرر


Numainda Express January 15, 2013
سپریم کورٹ میں راجا عظیم نے جواب نہیں دیا تھا،پٹرولیم لیوی کیس میں2عدالتی معاون مقرر فوٹو: فائل

ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرکی تقرری کے مقدمے میں سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے داماد راجہ عظیم الحق کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا جبکہ راجا عظیم الحق نے بھی نوٹس کا جواب نہیں دیا۔عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کرکے نوٹس دوبارہ جاری کر دیے ہیں۔

پٹرولیم لیوی کے نفاذ سے متعلق آئینی پٹیشن پرفاضل بینچ نے مخدوم علی خان اور خالد انورکو عدالت کا معاون مقررکر دیا ہے اور آبزرویشن دی ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو پنجاب اور دیگر صوبوں سے بھی معاون مقررکیے جائیں گے۔



عدالت نے آبزرویشن دی کہ پٹرولیم لیوی کی قانونی حیثیت جانچنے کیلیے ٹیکس قوانین کی باریکیوں کو دیکھنا پڑے گا،عدالت نے اس کیس کی سماعت بھی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔دریں اثناء گریڈ19کی افسر انیتا تراب کو معطل کرنے پر چیف جسٹس کی جانب سے لیے گئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔ اس کیس کوڈویژن بنچ میںلگایاگیاہے ۔انیتا تراب کو سیاسی تقرریوںکا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھانے پر معطل کیاگیاتھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں