اسٹیک ہولڈرز کی رضامندی کے بغیر باغ ابن قاسم کا انتظام نہیں سنبھالیں گے ملک ریاض
باغ ابن قاسم کا انتظام سنبھال کر بحریہ ٹاؤن کو کوئی کاروباری فائدہ نہیں ہوگا، ملک ریاض
بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ میئر سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی رضامندی کے بغیر ابن قاسم پارک کا انتظام نہیں سنبھالے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک ریاض نے کہا کہ کراچی میں بحریہ ٹاؤن باغ ابن قاسم کو عالمی معیار کا پارک بنائے گی، جس پر کروڑوں روپے خرچ ہوں گے لیکن اس کے بدلے ہم حکومت سے ایک روپیہ نہیں لیں گے اور اس میں بحریہ ٹاؤن کا کوئی کاروباری فائدہ بھی نہیں لیکن اس کے باوجود پارک کا انتظام سنبھالنے سے متعلق میڈیا میں منفی باتیں پھیلائی جارہی ہیں جو کہ افسوس ناک ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: باغ ابن قاسم کے لئے ہائی کورٹ جائیں گے
ملک ریاض کا کہنا تھا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ بحریہ ٹاؤن اس وقت تک پارک کا انتظام نہیں سنبھالے گی جب تک میئر کراچی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز باغ ابن قاسم کی حوالگی پر راضی نہیں ہوجاتے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: باغ ابن قاسم کیلیے سندھ اسمبلی میں ہنگامہ
واضح رہے کہ حکومت سندھ نے گزشتہ برس باغ ابن قاسم کا انتظام کے ایم سی سے لے کر اپنے ماتحت کیا تھا اور اب اس پارک کا انتظام بحریہ ٹاؤن کے سپرد کیا جارہا ہے لیکن اس میں تعینات ملازمین بدستور کے ایم سی سے تنخواہ لیں گے۔