فکسنگ کیس شاہ زیب حسن نے چارج شیٹ کا جواب جمع کروا دیا

بورڈ کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہوں اور جو پتہ تھا سب بورڈ کو بتا دیا ہے،شاہ زیب حسن کا تحریری جواب


Sports Reporter March 31, 2017
بورڈ کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہوں اور جو پتہ تھا سب بورڈ کو بتا دیا ہے،شاہ زیب حسن کا تحریری جواب . فوٹو : فائل

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن نے چارج شیٹ کا جواب جمع کروادیا ہے اب پی سی بی حکام دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہ زیب حسن نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے اپنے اوپرلگائے گئے 3 الزامات تسلیم نہیں کیے ہیں اور پابندی کے خلاف ٹربیونل میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ کیس سے متعلق بورڈ کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہوں، جو پتہ تھا سب بورڈ کو بتا دیا ہے، کسی کھلاڑی کو نہیں اکسایا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :محمد عرفان پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی

واضح رہے کہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے طویل غور و فکر کے بعد شاہ زیب کو چارج شیٹ جاری کی تھی جس میں ان پر کوڈ آف کنڈکٹ کی 3 شقوں کے تحت ساتھی کرکٹرز کو اکسانے، بکی کے رابطے پر بلا تاخیر مطلع نہ کرنے، کسی ساتھی سے کرپٹ عناصر کے تعلق کا علم ہونے پر بھی واقعے کو چھپانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں