کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد
پلان کے تحت شہرسے باہر ہیوی ٹریفک کے لیے 3 روٹس مختص ہیں، ڈی آئی جی ٹریفک
KARACHI:
ڈی آئی جی ٹریفک آصف اعجاز شیخ نے کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے پلان کے تحت کراچی سے باہر ہیوی ٹریفک کے لیے 3 روٹس مختص ہیں، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا ہیوی ٹریفک سپر ہائی وے سے جائے گا جب کہ ہیوی ٹریفک کے لیے قومی شاہراہ سے منظر پمپ، داؤد چورنگی سے جام صادق پل استعمال ہوگا اور ناردرن بائی پاس، آرسی ڈی، گلبائی، ماڑی پور روڈ ہیوی ٹریفک کے لیے استعمال ہوگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہےکہ صرف آئل ٹینکرز، واٹرٹینکرزاورحکومتی کانٹریکٹرز کوہیوی ٹریفک کی اجازت ہوگی جب کہ ہیوی ٹریفک شہر سے باہربائی پاس پرہی چل سکے گی۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ہدایت دی تھی کہ اس حوالے سے باقاعدہ پلان پیش کیا جائے۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کراچی میں اتنے لوگ دہشت گردی سے نہیں مررہے جتنے ٹریفک حادثات میں مررہے ہیں یہ بھی ایک دہشت گردی ہے۔