نامناسب الفاظ پروکٹ اٹھاکرکوہلی کے سینے میں گھونپنےکا سوچا تھاکوان

کوہلی نے دوران میچ میرے حوالے سےنامناسب بات کہی بعد میں معافی مانگی تھی،سابق آسٹریلوی اوپنر


Sports Desk March 31, 2017
کوہلی نے دوران میچ میرے حوالے سےنامناسب بات کہی بعد میں معافی مانگی تھی،سابق آسٹریلوی اوپنر . فوٹو : فائل

SHEIKHUPURA: سابق آسٹریلوی اوپنر ایڈ کوان نے انکشاف کیا کہ ماضی میں بھارت سے میچ میں کوہلی کے نامناسب الفاظ پر میرا دل چاہا کہ وکٹ اٹھاکر ان کے سینے میں گھونپ دوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈ کوان نے کہا کہ ایک بار میری والدہ بہت بیمار تھیں اور کوہلی نے دوران میچ میرے حوالے سے کوئی نامناسب بات کہی تھی، امپائر کو ہمارے درمیان بیچ بچاؤ کرنا پڑا اور پھر انہوں نے معافی مانگی تھی۔

اس خبر کوبھی پڑھیں :کوہلی کرکٹ کے ڈونلڈ ٹرمپ قرار

واضح رہے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے نامناسب رویے کی وجہ سے کافی کھلاڑیوں کو ان سے شکایات ہیں جب کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی اخبارنے ویرات کوہلی کوکرکٹ کا ڈونلڈ ٹرمپ قراردیا تھا۔

اس خبر کوبھی پڑھیں :کوہلی نے میری نظر میں احترام کھودیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں