قطر ایئرلائن کا امریکا جانے والوں کیلیے مفت لیپ ٹاپ کا تحفہ
کمپنی کی جانب سے اگلے ہفتے سے بزنس کلاس مسافروں کو بورڈنگ سے قبل لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے
قطر ایئرویز نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے اس کے امریکا جانے والے بزنس کلاس مسافروں کو دورانِ سفر مفت لیپ ٹاپ فراہم کیا جائے گا۔
فضائی کمپنی نے امریکا کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی ممالک کی کئی پروازوں میں لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی کے بعد اس سہولت کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں قطر کی مشہور ترین ایئرلائن قطر ایئرویز نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے امریکا جانے والے بزنس کلاس مسافروں کو دورانِ پرواز لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ ضروری کام انجام دے سکیں۔
ایئر لائن چیف کا کہنا ہےکہ لیپ ٹاپ سروس کے ذریعے ہم اپنے امریکی مسافروں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہ طیارے میں رہتے ہوئے بھی لیپ ٹاپ پر اپنے اہم امور انجام دے سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں عین اسی طرح کی سروس کا اعلان امارات ایئرلائن نے بھی کیا ہے جو امریکی پابندی سے متاثر ہونے والی ایک بڑی ایئرلائن ہے۔ اس دوران ابوظہبی کی اتحاد ایئرویز نے بھی امریکا جانے والے فرسٹ اور بزنس کلاس مسافروں کو ٹیبلٹ اور مفت وائی فائی دینے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے اس ماہ کے اوائل میں مشرقِ وسطیٰ، خلیج اور ترکی سمیت 7 ایئرلائنز اور 10 ایئرپورٹس سے امریکا آنے والے مسافروں کے لیپ ٹاپ لانے پر پابندی عائد کردی تھی جس پر بہت احتجاج ہوا ہے۔ امریکی سیکیورٹی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان ایئرلائنز کے ذریعے امریکا آنے والے مسافر اپنے لیپ ٹاپ میں دھماکا خیز مواد چھپا کر دہشتگردی کی کوئی واردات کرسکتے ہیں۔