پاکستان کو تیسرے ہاکی میچ میں شکست سیریز آسٹریلیا کے نام

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا . فوٹو : فائل

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف مسلسل تیسرے میچ میں فتح حاصل کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کرلی۔

مرارا ہاکی سینٹر میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں کوکابورازنے میچ کے 25 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے برتری حاصل کر لی جب کہ 50 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر ہی دوسرا گول کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان کو آسٹریلیا کیخلاف مسلسل دوسری شکست

گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دفاعی کھلاڑیوں نے کئی حملے ناکام بنائے لیکن تمام کوششوں کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہے اور آسٹریلیا نے میچ میں 0-2 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 4 میچز کی سیریز میں 0-3 سے اپنے نام کرلی۔ سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم 4 اپریل کو وطن واپس پہنچے گی۔
Load Next Story