خوابوں کی تعبیر
آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔
عینک گم ہو جانا
فیصل نواب' ننکانہ صاحب
خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے کمرے میں بیٹھا ہوا ہوتا ہوں' میں کوئی کتاب پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں مگر مجھے میری عینک نہیں ملتی۔ میں سوچتا ہوں کہ شاید میری عینک کہیں گم ہو گئی ہے۔ میں اسے گھر میں تلاش کرتا ہوں مگر وہ نہیں ملتی، براہِ کرم اس خواب کی تعبیر بتا دیجیئے۔
تعبیر: اس خواب سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی کام میں رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروبار کے سلسلے میں خسارہ ہو سکتا ہے۔ عقل و فہم میں کمی آ سکتی ہے۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوگا کہ آپ کوئی کام جو بار بار کرتے ہیں وہی کام بگڑ سکتا ہے۔ آپ نمازِ پنج گانہ ادا کیا کریں اور ہر نماز کے بعد کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں اور اللہ کی راہ میں کچھ صدقہ اور خیرات بھی کریں۔
بابرکت محفل
شیخ نور محمد' حجرہ شاہ مقیم
خواب: میں نے دیکھا کہ میں ایک روحانی محفل میں بیٹھا ہوا ہوتا ہوں وہاں پر اللہ تعالیٰ کا ذکر ہوتا ہے اور پھر نعت خواں اپنا اپنا کلام پیش کرتے ہیں۔ ایک شخص مجھے بتاتا ہے کہ آج یہاں حضورِ اکرم ﷺ اس محفل میں آئے ہوئے ہیں۔ میں محفل میں حضور پاک ﷺ کو تلاش کرتا ہوں کہ سٹیج پر کچھ نورانی لوگ بیٹھے ہوئے نظر آتے ہیں پھر آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ اعلیٰ قسمت کے انسان ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دین اور دنیا کی نعمتوں سے مالامال فرمائیں گے۔ حضور نبی کریم ﷺ کا محفل میں آنا باعثِ برکت اور سب نعمتوں سے افضل ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے رزق اور وسائل میں برکت عطا فرمائیں گے۔ آپ نمازِ پنج گانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے کسی ایک مقرر وقت پر درود شریف پڑھا کریں۔ گھر اور کاروبار کی جگہ پر ہر جمعرات لوبان کی دھونی دیا کریں اور صدقہ اور خیرات بھی کیا کریں۔
بڑھے ہوئے ناخن
عالیہ گوہر، لاہور
خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے کمرے میں بیٹھی اپنے ہاتھوں کو دیکھ رہی ہوتی ہوں۔ میں نے دیکھا کہ میرے دونوں ہاتھوں کے ناخن بڑھے ہوئے ہوتے ہیں۔ اتنے زیادہ ناخن بڑھے ہونے کی وجہ سے میں بہت پریشان ہو جاتی ہوں اور انہیں تراشنے کیلئے کسی چیز کو ڈھونڈتی ہوں کہ میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے آپ کی آمدنی کم مگر گھر کے اخراجات بہت زیادہ ہوں گے۔ ناخن کا بڑھنا ویسے بھی نجس خیال کیا جاتا ہے۔ آپ نمازِ پنج گانہ ادا کیا کریں اور ہر نماز کے بعد کثرت سے ''استغفار'' کیا کریں۔ رات کو سونے سے پہلے نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کا مطالعہ کیا کریں اور گھر میں لوبان کی دھونی دیا کریں۔
صابن خرید کر لانا
ہلال احمر، چیچہ وطنی
خواب: میں نے دیکھا کہ میرے ابو بازار سے صابن لانے کا کہتے ہیں۔ میں بازار جاتا ہوں۔ ایک عدد صابن خرید کر لاتا ہوں اور اپنے ابو کو دے دیتا ہوں۔ وہ صابن لے کر غسل خانے میں چلے جاتے ہیں اور میں واپس اپنے کمرے میں آ کر بیٹھ جاتا ہوں۔ آپ اس خواب کی تعبیر بتا دیجیئے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ علم حاصل کریں گے اور اللہ تعالیٰ آپ کو بُرے کاموں سے بچنے کی ہمت عطا فرمائیں گے۔ علم حاصل کرنے کے بعد آپ کا دھیان انسانیت کی خدمت کرنے کی طرف مائل ہوگا۔ آپ نمازِ پنج گانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے وضو یا بغیر وضو ''ربی زدنی علماً'' کا ورد کیا کریں۔ آپ کے لیے محفل مراقبہ میں دعا بھی کروا دی جائے گی اور آپ کچھ صدقہ و خیرات بھی کریں۔
دو بیویاں
زکریا طالب، سعودی عرب
سوال: میرے ابو کی دو بیویاں ہیں، ان میں سے پہلی بیوی کی پانچ لڑکیاں اور دوسری بیوی سے دو لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں۔ شادی کے ایک سال بعد تک ہمارے ابو ہماری امی (پہلی بیوی) کے ساتھ بالکل ٹھیک رہے پھر انہیں آہستہ آہستہ امی سے نفرت ہوتی چلی گئی۔ ابو کو ہر وقت غصہ چڑھا رہتا تھا۔ انتہائی شکی مزاج ہیں۔ امی کو کسی رشتہ دار سے ملنے نہیں دیتے۔ سسرال کے سخت خلاف ہیں۔ امی پر ہر قسم کا عیب لگا دیتے ہیں، نشہ بھی کرتے ہیں اور نشے کی حالت میں امی پر بہت ظلم کرتے ہیں۔ ہمارے بچپن میں امی کو بہت مارا کرتے تھے اب ہم جوان ہو گئے ہیں۔ ہم امی کے آگے کھڑے ہو جاتے ہیں اس لئے وہ ہمارے بھی دشمن ہو گئے ہیں۔ دوسری بیوی کو بہت اچھا سمجھتے ہیں۔ امی بہت پریشان رہتی ہیں اور اس سلوک اور نفرت سے ذہنی مریضہ بن چکی ہیں۔ ہمارے لئے دعا کروا دیجیئے اور کچھ پڑھنے کو بھی دیجیئے، اللہ آپ کو خوش رکھے۔
جواب: آپ اپنی امی سے کہیں کہ رات کو سوتے وقت اوّل و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ 101 مرتبہ ''یااللہ یارحمن یارحیم'' پڑھ کر بستر پر سیدھی لیٹ کر اپنے شوہر کا تصور کر کے ان کی پیشانی پر پھونک مار کر سو جایا کریں۔ اس عمل کو نوے یوم تک کریں اور ناغہ کے دن بعد میں شمار کریں۔ کثرت سے ہر وقت ''یاحفیظ یا ودود'' کا ورد کیا کریں اور بعداز نمازِ عصر اوّل و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ گیارہ مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر اپنے شوہر کا تصور کر کے دعا کریں۔ آپ کے لیے محفلِ مراقبہ میں دعا کروا دی جائے گی۔ ہر جمعرات کو پانچ روپے اللہ کی راہ میں خیرات کر دیا کریں۔ آپ ایک عدد جوابی لفافہ ارسال کریں۔ مراقبہ ہال 158 مین بازار مزنگ لاہور کے پتہ پر ارسال کریں۔ے میں آپ کو ایک نقش ارسال کردوں گا۔
منتشر خیالی کا خاتمہ
سہیل رضا، صوابی
سوال: مجھ میں مستقل مزاجی نام کی کوئی شے نہیں جس کی وجہ سے میں منتشر ذہن کا شکار ہوں۔ کوئی بھی کام پایۂ تکمیل تک پہنچنے سے پہلے ہی ادھورا چھوڑ دیتا ہوں۔ بعض اوقات اتنی کاہلی ہوتی ہے کہ آج ہر کام کروں گا لیکن جب وقت آتا ہے تو کل کا سہارا تلاش کرتا ہوں اور کل بھی وہ کام نہیں کرتا۔ پانچ وقت کی نماز کا پابند ہوں مگر نماز میں طرح طرح کے خیالات آتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھے مراقبہ بتایئے تاکہ ذہنی طور پر پُرسکون ہو جاؤں اور میری منتشر خیالی بھی ختم ہو جائے۔
جواب: ہر نماز سے پہلے چند بار درود شریف پڑھ کر آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں اور یہ تصور کریں اور ذہن میں کہیں کہ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے اس کے بعد نماز ادا کریں اور نماز میں بھی یہی تصور رکھیں کہ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے۔ رفتہ رفتہ یہ تصور اتنا گہرا ہو جاتا ہے کہ آدمی زندگی کے ہر معاملے میں یہ مشاہدہ کر لیتا ہے کہ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے جب یہ سوچنا کہ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے یقین بن جاتا ہے تو تمام ذہنی آلائشیں ختم ہو جاتی ہیں اور آدمی کے اندر وہ دماغ بیدار ہو جاتا ہے جو زمین پر آنے سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام کے اندر کام کر رہا تھا۔ باالفاظ دیگر یہ دنیا اس کے لئے جنت بن جاتی ہے۔ بعداز نمازِ عصر اوّل و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ گیارہ مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر دَم کیا کریں۔ صبح ناشتے میں ایک چمچ شہد پر ایک بار ''الرضاعت عماتویل'' پڑھ کر کھائیں۔ صبح سیر کریں اور سبز پتوں اور پھلوں کو دیکھا کریں۔
جسم پر لباس نہیں ہوتا
نازیہ جنید، بورے والا
خواب:۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے جسم پر کوئی کپڑا نہیں اور میں اپنے کمرے میں ہوتی ہوں۔ میں جلدی سے کمرہ کا دروازہ بند کرلیتی ہوں اور بہت شرمندگی محسوس کرتی ہوں۔ میں اکثر ایسے خواب دیکھتی ہوں۔ مہربانی فرما کر اس کی تعبیر بتا دیجئے۔
تعبیر:۔اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ آپ کے دل میں دنیا کی محبت اور زیادہ ہوگی اور دولت کی حرص زیادہ سے زیادہ آپ کے اندر آئے گی۔ اللہ نہ کرے آپ کی رسوائی ہو سکتی ہے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں۔ رات کو بعد ازنماز عشاء اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ101مرتبہ یا اللہ یا رحمٰن یا رحیم پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کریں۔
مرغابی کا شکار کرنا
یاور حیات، بہاولپور
خواب:۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنی زمینوں پر ہوتا ہوں اور وہاں سے اپنے دوستوں کے ساتھ شکار کیلئے نکلتاہوں۔ ہم تین دوست ہوتے ہیں۔ ایک میرا بھائی جو جیپ چلارہا ہوتا ہے۔ ہم مرغابی کے شکار کیلئے نکلتے ہیں۔ راستے میں شکار نہیں ملتا۔ آخر کار ایک جھیل نما جگہ پر بہت سی مرغابیاں ہوتی ہیں۔ پھر وہاں کافی دیر تک شکار کھیلتے ہیں اور بہت سی مرغابیاں پکڑ کر انہیں ذبح کرکے اپنے ساتھ لاتے ہیں۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر:۔ اچھا خواب ہے۔ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کے رزق اور وسائل دونوں میں اضافہ ہوگا۔آپ کے مالی وسائل میں مزید بہتری آئے گی اور برکت ہوگی۔آپ آرام اور سکون سے زندگی گزاریں گے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ رات کو سونے سے پہلے نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ کا مطالعہ بھی کیا کریں۔
امتحان کی تیاری کرتی ہوں
بیا ساحل،اٹلی
خواب:۔میں نے دیکھا کہ میں اپنے کمرے میں اپنی کتابوں کے ساتھ میز پر بیٹھی ہوئی ہوں اور اپنے سالانہ امتحان کی تیاری کر رہی ہوتی ہوں کہ میری امی میرے کمرے میں آتی ہیں اور مجھے چائے دے کر چلی جاتی ہیں۔ وہ مجھ سے میری تیاری کے بارے میں بھی پوچھتی ہیں کہ تیاری کیسی ہو رہی ہے۔ میں امی کو بتاتی ہوں اور پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر:۔ اس خواب سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ اللہ نہ کرے آپ کسی آزمائش میں پڑسکتی ہیں یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کے کسی نئے کام میں رکاوٹ پیدا ہو جائے آپ کو سخت محنت سے دو چار ہونا پڑے گا۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کریں اور کچھ صدقہ اور خیرات بھی کریں۔
انجیر کھانا
خوشی محمد، سوات
خواب:۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گاؤں میں ہوتا ہوں۔گاؤں میں ہمارا سیب کا باغ ہے مگر اس میں میرے دادا نے کچھ پودے انجیر کے بھی لگائے ہوئے ہوتے ہیں۔ میں ان انجیر کے پودوں کے پاس جاتا ہوں اور وہاں سرخ خوشبودار انجیر توڑ کر کھاتا ہوں۔ انجیر کھانے سے مجھے خاص قسم کی لذت محسوس ہوتی ہے جو آنکھ کھلنے کے بعد تک زبان پر جاری رہتی ہے۔
تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے بیماری سے شفاء عطا ہوگی۔ اللہ تعالیٰ رزق میں برکت عطا فرمائیں گے۔آپ کے مال اور وسائل دونوں میں اضافہ ہوگا۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں۔کثرت سے وضو یا بغیر وضو کے یا حی یا قیوم کا ورد کیاکریں۔ رات کو سونے سے پہلے ضرور نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کیا کریں اور کچھ خیرات بھی کیا کریں۔
مرشد کریم سے ملاقات
وجاہت عالم،جھنگ
خواب:۔ میں نے دیکھا کہ میں ایک محفل میں ہوتا ہوں۔ وہاں بہت سے بزرگ بھی تشریف فرما ہوتے ہیں۔ پھر اچانک میری نظر ایک بزرگ پر رک جاتی ہے۔ میں غور سے انہیں دیکھتا ہوں تو وہ میرے مرشد کریم ہوتے ہیں۔ میں جلدی سے ان کے پاس جاتا ہوں ان سے بڑی خوشی سے ملتا ہوں اور ان کے قدموں میں بیٹھ جاتا ہوں۔ تعبیر بتا دیجئے۔
تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کو روحانی فیض ملے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کے دین ودنیا کے مقاصد پورے کریںگے۔ مرشد کریم کے ساتھ آپ کی محبت اور لگاؤ میں اضافہ ہوگا۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے وضو یا بغیر وضو یا حی یا قیوم کا ورد کیاکریں۔ رات کو سونے سے پہلے کثرت سے درود شریف پڑھا کریں۔ آپ کیلئے محفل مراقبہ میں دعا بھی کروا دی جائے گی۔
مسجد تعمیر کرنا
آنیہ مہتاب، ترکی
خواب:۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گاؤں میں اپنی زمین پر ایک مسجد تعمیر کروا رہی ہوں۔ مسجد کافی حد تک مکمل ہو چکی ہے۔ میں اس مسجد کو بڑے غور سے دیکھتی ہوں۔ اس کے بعد کچھ ہدایات اپنے ملازم کو دے کر واپس آتی ہوں تو آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے رزق میں اضافہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ آپ کے وسائل میں برکت عطا کریںگے۔ کاروبار میں اضافہ ہوگا۔ دین اور دنیا دونوں میں بھلائی ملے گی۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا شکور یا عزیز کا ورد کیا کریں۔ رات کو بعد از نماز عشاء اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 101مرتبہ یا حفیظ یا اللہ کا ورد کیا کریں۔
اپنی شادی ہوتے دیکھنا
سمیرابی بی، جھنگ
خواب : میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوں اور گھر میں کافی مہمان آئے ہوئے ہیں۔ بچوں نے اچھے کپڑے پہن رکھے ہیں۔ پھر میں نے دیکھا کہ میں دلہن بنی بیٹھی ہوں اور میرے ساتھ میری بچپن کی سہلیاں بھی ہوتی ہیں۔ پھر میرے ماموںقاضی صاحب اور تین چارلوگ میرے کمرے میں آتے ہیں اور میرا نکاح پڑھاتے ہیں اور نکاح نامے پر میرے دستخط بھی کرواتے ہیں۔ پھرمیں نے دیکھا کہ میں اپنے سنٹر والے کمرے میں ہوتی ہوں۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر:۔ یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتاہے کہ اللہ نہ کرے کہ کوئی پریشانی یا خوف آپ پر مسلط ہو سکتا ہے۔ یہ بھی کہ آپ یا گھر کا کوئی فرد بیمار ہوجائے جس سے آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔کاروبار میں بھی کمی آسکتی ہے جس سے آپ کے مال اور وسائل میں کمی آسکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کریں اور کثرت سے استغفار کریں اور صدقہ و خیرات بھی کریں۔
لبنان میں لڑائی دیکھنا
سمیع الدین، میلسی
خواب:۔ میں نے دیکھا کہ میں لبنان میں ہوتا ہوں اور وہاں اسرائیلی جہاز بار بار آکر بمباری کرتے ہیں میں کوشش کرتا ہوں کہ مجھے کہیں پناہ مل جائے۔ پھر منظر بدلتا ہے تو میں لبنان کے اندر اسرائیلی فوج کی لبنانی فوج کے ساتھ جنگ کا نظارہ دیکھتا ہوں۔ پھر میری آنکھ یہ نظارہ دیکھتے دیکھتے اچانک کھل جاتی ہے۔ براہ کرم تعبیر بتادیجئے۔
تعبیر:۔ اس خواب سے اللہ نہ کرے مزید کسی لڑائی میں بہت زیادہ ہلاکتوں کا اشارہ ملتا ہے۔ معصوم بچوں اور بے گناہ عورتوں اور مردوں کی جانیں ضائع ہو جائیںگی۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہاں کسی قسم کی وبائی بیماری پھوٹ جائے جس سے نقصان ہونے کا خطرہ ہے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے استغفار کیا کریں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ لبنان میں حالات بہتر ہو جائیں۔
مچھلی پکڑنا
عالم بھٹی، چکوال
خواب:۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں سمندر کے کنارے بیٹھا ہوتا ہوں۔ میرے پاس مچھلی پکڑنے والا کانٹا وغیرہ ہوتا ہے اور میں مچھلی پکڑنے لگ جاتا ہوں۔ ایسا خواب میں اکثر دو تین ماہ میں ضرور دیکھتا ہوں۔ مہربانی فرما کر اس خواب کی تعبیر بیان کردیجئے۔
تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے علم میں اضافہ ہوگا اور آپ اچھی تعلیم حاصل کریںگے۔ پھر جس میدان میں قدم رکھیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابی اور کامرانی عطا فرمائیںگے۔کاروبار اور رزق دونوں میں اضافہ ہوگا۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے وضو یا بغیر وضو یا کریم یا رحیم کا ورد بھی جاری رکھیں اور کچھ خیرات بھی کریں۔
بھائی کی شادی
ماہ رخ، سبی
خواب:۔ میں نے دیکھا کہ میرے بھائی کی شادی ہو رہی ہوتی ہے۔ گھر میں کافی زیادہ لوگ جمع ہوتے ہیں اور پھر ہم دولہن کے گھر جاتے ہیں جو ہمارے گھر کے پاس ہی ہوتا ہے ۔ پھر میں نے دیکھا کہ میری بھابھی ہمارے گھر میں ہوتی ہیں اور میں ان سے باتیں کر رہی ہوتی ہوں۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ نہ کرے کہ کوئی پریشانی، غم یا خوف بھائی کو درپیش ہو سکتا ہے۔ ان کے کاروبار میں کوئی بندش یا رکاوٹ بھی آسکتی ہے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اللہ نہ کرے بھائی کسی بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں جس سے خاندان کو پریشانی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں اور کچھ صدقہ اور خیرات بھی کریں۔ دعا بھی کروا دی جائے گی محفل مراقبہ میں آپ کیلئے۔
کسی بات پر شرمندہ ہونا
نجلہ رفیق، کراچی
خواب: میں نے ایک عجیب سا خواب دیکھا ہے کہ میں اپنی بھابھی سے ایک بات کر رہی ہوتی ہوں کہ میرے بھائی آجاتے ہیں۔ وہ مجھے ایسی بات کرتے دیکھ کر بہت ناراض ہوتے ہیں۔ پھر میں اپنے آپ سے شرمندہ ہوتی ہوں کہ میں نے ایسی بات اپنی بھابھی سے کیوں کی۔ اتنے میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ کا ایمان تازہ ہوگا۔ آپ کے بہتر رویے سے لوگوں کے دل میں آپ کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ ایمان کی دولت میں اضافہ فرمائیں گے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ انسانیت کی بے لوث خدمت کیا کریں۔ محفل مراقبہ میں آپ کے لئے دعا بھی کروا دی جائے گی۔
خود کو بارش میں دیکھنا
سمیر مراد، جہانیاں
خواب: میں نے دیکھا کہ میں ایک محفل میں جاتا ہوں۔ وہاں سب لوگ بارش میں کھڑے یا بیٹھے ہوتے ہیں مگر جب اپنے چہرے پر ہاتھ پھیرتا ہوں تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرے چہرے پر بھی نمی ہوتی ہے۔ میں اپنے رومال سے اپنا چہرہ صاف کرتا ہوں اور جلدی سے ایک طرف ہو کر بیٹھ جاتا ہوں اور ان لوگوں کی اچھی اچھی باتیں سنتا ہوں۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے دلی مراد پوری ہوگی۔ اللہ تعالیٰ آپ کی عزت اور وقار میں اضافہ فرمائیں گے۔ گھر میں آرام و سکون اور راحت ملے گی۔ اپنے حلقہ احباب میں بڑی عزت اور وقار حاصل ہوگا۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے وضو یا بغیر وضو یا شکور یا عزیز کا ورد کیا کریں۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا بھی کروا دی جائے گی۔
گرم دودھ پینا
سائرہ قیوم، بحرین
خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے چچا کے ہاں جاتی ہوں۔ میری چچی میرے لئے گرم دودھ کا گلاس لے کر آتی ہیں۔ میں وہ دودھ پی لیتی ہوں۔ دودھ بڑا اچھا اور مزے کا ہوتا ہے۔ پھر میں اپنی چچی کے ساتھ باتیں کرنے میں مشغول ہوگئی جن کی تفصیل مجھے اچھی طرح یاد نہیں ہے ۔ براہ کرم اس خواب کی تعبیر بتا دیجئے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ دنیاوی نعمتوں سے مالا مال ہوں گی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمت اور حوصلہ بخشیں گے۔ آپ بہادر اور طاقتور ہوں گی جو حالات کا مقابلہ کر سکے۔ سچ بات لکھنے کی ہمت ہوگی اور سچ بولنا ہی پسند کریں گی۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے وضو یا بغیر وضو یا حی یا قیوم کا ورد کریں اور رات کو سونے سے پہلے نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ کا مطالعہ ضرور کیا کریں۔
سرخ رنگ کی آندھی
عبدالرؤف، ساہیوال
خواب:۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ مغرب کی طرف سے بادل آتے ہیں اور پھر اس طرف سے تیز رنگ کی سرخ آندھی چلنا شروع ہو جاتی ہے۔ آندھی اتنی تیز ہوتی ہے کہ بازار میں کچھ نظر ہی نہیں آتا۔ پھر خوف کے مارے میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ آپ مہربانی کر کے اس خواب کی تعبیر بیان کر دیں۔
تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی آسمانی آفت آنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔آپ کے گاؤں، قصبے اور دیگر جگہوں پر وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ بھی ہے جس سے خوف اور پریشانی کی فضاء زیادہ ہو جائے گی۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار بھی کیا کریں۔ اللہ کی راہ میں کچھ خیرات بھی کریں۔
خزانہ دیکھنا
صادق ایاز، میرپور
خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک کمرہ جو بہت بڑا ہے اس میں کافی زیادہ سونے کا خزانہ پڑا ہوا ہوتا ہے۔ میں اس خزانے کو دیکھ کر پریشان ہو جاتا ہوں کہ یہ کہاں سے آیا ہے اور اتنا زیادہ سونا آخر کون یہاں چھوڑ گیا ہے۔ میں اس کمرے کا ایک چکر لگاتا ہوں اور ایک جگہ کھڑا ہو کر اپنے بھائی کو آواز دیتا ہوں کہ آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کو اپنے کام میں کامیابی ملے گی۔ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے خوشحالی آپ کے قدم چومے گی۔ آپ کو راحت اور سکون ملے گا۔ آپ کے رزق میں اضافہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ آپ کے وسائل میں اضافہ فرمائیں گے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے وضو یا بغیر وضو کے یا سلام کا ورد کیا کریں۔