لانگ مارچ انتظاماتوزارت داخلہ کومزید5کروڑروپے جاری
اضافی رقم 20ہزاراہلکاروںکے طعام کیلیے جاری کی گئی،20 کروڑپہلے جاری ہوئے.
وزارت خزانہ نے تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ کے انتظامات کیلیے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ کے بعد وزارت داخلہ کی درخواست پر مزید 5 کروڑ روپے جاری کردیے۔
ذرائع کے مطابق اضافی رقم سیکیورٹی پر تعینات 20 ہزار اہلکاروں کے کھانے پینے کی مد میں جاری کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے لانگ مارچ کے انتظامات کیلیے 25 کروڑ روپے مانگے تھے جس میں اب تک 20 کروڑ روپے جاری ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کی ہدایت پر ڈی جی ایف آئی اے انورورک اخراجات کے ذرائع بتانے کیلیے منہاج القران کی قیادت کو خط لکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق خط میں طاہرالقادری سے پوچھاجائے گاکہ انھیں کن کن ذرائع سے اتنی خطیر رقم مہیا ہوئی۔