ملک میں کسی تیسری قوت کی گنجائش نہیںگیلانی

نگراں حکومت کیلیے تمام جماعتوںمیں مشاورت ہونی چاہیے،آئین اسکاپابندکرتاہے.


Online/ January 15, 2013
قادری کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں،عوام نے انھیں مستردکردیاہے،سابق وزیراعظم فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین و سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کیلیے تمام جماعتوں میں مشاورت ہونی چاہیے اور آئین اسکا پابند کرتا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں اور عوام نے بھی انھیں مسترد کرد یا ہے' ملک میں تیسری قوت کی کوئی گنجائش نہیں' حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ وہ دہشتگردی کا راستہ روکنے کیلیے متفقہ حکمت عملی اپنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوںنے گزشتہ روز جاتی عمرہ رائیونڈ میںکیا۔ وہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے انکے چھوٹے بھائی عباس شریف کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سید مخدوم احمد محمود بھی انکے ہمراہ تھے۔



 

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک میں ایسے وقت جب جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے قریب ہے، کسی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائیگا۔ ڈاکٹر طاہر اگر کوئی منشور رکھتے ہیں تو اسے رجسٹرڈ کرائیں اور انتخابات میں حصہ لیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں اب کسی تیسری قوت کی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

بلوچستان سمیت ملک بھر میں صورتحال خصوصاً امن و امان پر حکومت اور اپوزیشن کو بات کرنا ہو گی۔ قبل ازیں یوسف رضا گیلانی اور گورنر پنجاب نے شریف برادران سے ملاقات کر کے انکے بھائی عباس شریف کے انتقال پر اظہار تعزیت او ر فاتحہ خوانی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں