بھارتی ریاست گجرات میں گائے ذبح کرنے پرعمر قید کی سزا

گائے کے گوشت کی ترسیل کرنے کی صورت میں 10 سال قید اور 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی سامنا کرنا پڑے گا


ویب ڈیسک March 31, 2017
گائے بھارت کی ثقافت کی علامت ہے،ریاستی وزیرداخلہ۔ فوٹو:فائل

بھارتی ریاست گجرات کی اسمبلی نے گائے کے ذبح پر عمر قید کی سزا کا قانون منظور کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی ریاست گجرات کی اسمبلی نے گائے کے ذبح کرنے کو قابل سزا جرم کا قانون منظور کرلیا جس کے مطابق گائے ذبح کرنے پر عمر قید کی سزا اور گائے کے گوشت کی ترسیل کرنے کی صورت میں 10 سال قید اور 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

ریاستی اسمبلی نے جانوروں کے تحفظ کے ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے گائے کے ذبیحہ پر عمر قید اور گوشت کی فروخت پر 10 سال قید کی سزا تجویز کی تھی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا جس کے بعد نئے قانون کا اطلاق یکم اپریل سے پوری ریاست میں ہوگا۔ گجرات کے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ گائے بھارت کی ثقافت کی علامت ہے اور عوام کی مشاورت کے بعد جانوروں کے تحفظ کے ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے سخت سزاؤں کو قانون کا حصہ بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں