مالی فرانسیسی طیاروں کی بمباری سے مزید 60 اسلام پسند ہلاک

فرانس کو الجزائرنےبھی مالی پرفضائی حملےکی اجازت دیدی، شدت پسندوں کےخاتمےتک کارروائی جاری رہیگی، فرانسیسی وزیردفاع۔


News Agencies/AFP January 15, 2013
حکومت کا جنوبی علاقے میں کنٹرول، شمالی حصے میں باغیوں کی حکومت ہے، روس کا بھی سرگرمیوں پر اظہار تشویش. فوٹو: رائٹرز

مالی میں لڑائی جاری ہے جبکہ فرانسیسی طیاروں تازہ حملوں میں مزید 60 شدت پسند مارے گئے ہیں۔

الجزائر نے فرانس کے جنگی طیاروں کو پڑوسی ملک مالی میں جنگجوئوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔ ادھر مالی میں ادھر باغیوں نے دیابلے شہر پر قبضہ کر کے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ باغیوں کے خلاف فرانسیسی کمانڈوز نے گزشتہ روز فضائی آپریشن کیا تھا مگر وہ عینی شاہدین کے مطابق ناکام ہو گیا تھا۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیردفاع ژاں یاویس نے دعوٰی کیا ہے کہ مالی میں فرانس کی فوجی مداخلت سے اسلامی جنگجوئوں کی دارالحکومت بماکو کی جانب پیش قدمی روک دی گئی ہے۔ شدت پسندوں کے خاتمہ تک کارروائی جاری رہیگی۔



 

فرانس کے جنگی طیاروں نے مالی کے شہر گئیو میں مسلسل تیسرے روز مالی کے جنگجو گروپ انصارالدین کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ فرانسیسی جنگی طیاروں نے دو اور قصبوں لیرے اور دونتزا پر بھی بمباری کی ہے۔ روس نے کہا ہے کہ مالی میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں اور لیبیا سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ پر تشویش ہے۔ ایک شہری نے اے ایف پی کو بتایا کہ شہر میں اسلام پسندوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں اور جنگجو فرار ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |